بدھ, مئی 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مولانا عبدالعلیم فاروقی کا سانحہ ارتحال ، مولانا ارشد مدنی کی تعزیت

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 24, 2024
in دیارِ ملت
0
مولانا عبدالعلیم فاروقی کا سانحہ ارتحال ، مولانا ارشد مدنی کی تعزیت
0
SHARES
83
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 24اپریل (یو این آئی) مولانا عبد العلیم فاروقی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے چلے جانے سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پُر ہونا مشکل نظر آتا ہے مولانا مدنی نے جو اِن دنوں رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سعودیہ عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہیں، اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت دُکھ کی گھڑی ہے۔ مولانا کی رحلت سے دل کو شدید دھچکا لگا ہے۔ اُن کے چلے جانے سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پُر ہونا مشکل نظر آتا ہے۔ وہ اپنی سادگی، منکسرالمزاجی، ملنساری اور انسانیت نوازی کی وجہ سے ہر طبقے کے لوگوں میں مقبول تھے۔ وہ امام اہل سنت مولانا عبدالشکور فاروقی کے پوتے اور مناظر اسلام مولانا عبدالسلام فاروقی کے جانشین اور ان کی روایتوں کے امین اور پاسبان کی حیثیت سے معروف تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی ذات لکھنؤ کے سنیوں کے لیے ایک سہارا تھی جو ہر فتنہ و فساد کے موقع پر سدسکندری بن کر سنیوں کو مامون و محفوظ رکھتی تھی۔ مولانا کا بدل مشکل ہے، اللہ تعالیٰ ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔

مولانا مدنی نے آگے کہا کہ ان کی زندگی کا مشن حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فضائل اور مناقب کا تذکرہ تھا۔ اور تقریباً نصف صدی سے فرقہ باطلہ کے لیے ایک شمشیر برہنہ اور ناموسِ صحابہؓ کے علمبردار تھے۔ اس سلسلہ میں ان میں کوئی لچک نہیں تھی۔ افسوس احقاقِ حق و ابطالِ باطل کی یہ مضبوط آواز آج خاموش ہوگئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا مرحوم ایک بہترین منتظم اور ملک و ملت کے مسائل سے آگاہ ایک ایسی شخصیت تھے جو ان مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرداں رہا کرتے تھے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ میں نے 2008ء میں مولانامرحوم کو ناظم عمومی نامزد کیا تھا، وہ تقریباً بارہ سال تک ناظم عمومی کے عہدہ پر فائز رہے، اس کے بعد مولانا کو جمعیۃ علماء ہند کا نائب صدر منتخب کیا گیا جس پر پر وہ تاحیات فائز رہے۔مولانا مرحوم دارالعلوم دیوبند کی مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کے رکن بھی تھے۔

میں مولانا کے پسماندگان،اعزاء واقرباء کے غم میں شریک ہوں اور صبرجمیل کی دعاء کرتا ہوں۔نیز دعاء کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے اولادوں کی نگہبانی فرمائے اور مولانا ہی کی طرح میدان عمل میں کام کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

اخیر میں مولانامدنی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے، آمین، اور ساتھ ہی انھوں نے مولانا مرحوم کے پسماندگان، اعزاء و اقرباء و متعلقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت کی اور تمام جماعتی رفقاء، اربابِ مدارس سے ان کی مغفرت کے لیے ایصالِ ثواب اور ترقی درجات کی دُعا کی اپیل کی۔

Tags: جمعیۃ علماء ہندمناظر اسلاممولانا عبدالسلام فاروقیمولانا عبدالشکور فاروقمولانا عبدالعلیم فاروقینائب صدر
ShareTweetSend
Previous Post

سب سے بڑی ہار کا ریکارڈ بنائے گی بی جے پی: اکھلیش

Next Post

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
کشمیر حکومت  قبائیلوں  کی نقل و حمل میں مداخلت کر رہی ہے:محبوبہ

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In