ہفتہ, جون 21, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک بھر میں چلنے والے مسلم یتیم خانوں کی تفصیل طلبی

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 24, 2023
in خاص خبریں, دیار وطن
0
ملک بھر میں  چلنے والے مسلم یتیم خانوں کی تفصیل طلبی
0
SHARES
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے تمام ریاستی حکومتوں کو خط لکھ کر ان کی ریاستوں میں چل رہے مسلم یتیم خانوں کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ کمیشن نے ریاستوں سے 15 دن کے اندر یہ رپورٹ طلب کی ہے۔
کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کئی یتیم خانے رجسٹرڈ نہیں ہیں اور یہاں رہنے والے بچوں کی صحت بہت خراب ہے، بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ ایسے یتیم خانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ وہاں کتنے یتیم خانے ہیں اور ان کی رجسٹریشن کی کیا حیثیت ہے۔
خیال رہے کہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے چیئرمین پریانک قانون گو نے پچھلے دنوں جنوبی ریاست کے ایک مسلم یتیم خانہ کا اچانک دورہ کیا تھا، جس کے بعد ان کی جانب سے ایکس پر مذکورہ یتیم خانہ کو غیر قانونی بتاتے ہوئے بچوں کے حقوق سے متعلقہ قانون کی مذکورہ ادارہ پر خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ” کرناٹک میں دارالعلوم سعیدیہ یتیم خانہ نامی غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے اچانک معائنہ میں کئی بے ضابطگیاں سامنے آئیں”۔انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ "یہاں 200 کے قریب یتیم بچوں کو رکھا گیا ہے۔

बंगलुरु,कर्नाटक में दारूल उलूम सैय्यादिया यतीम खाना नाम से अवैध ढंग से चलते हुए एक ग़ैरपंजीकृत अनाथ आश्रम का औचक निरीक्षण किया जिसमें कई अनियमिततायें पायी गयीं।

यहाँ क़रीब 200 यतीम (अनाथ) बच्चों को रखा गया है।
100 वर्गफ़िट के कमरे में 8 बच्चों का रखा जाता है,ऐसे 5 कमरों में 40… pic.twitter.com/dnp1g8Wj7a

— प्रियंक कानूनगो Priyank Kanoongo (@KanoongoPriyank) November 20, 2023

100 مربع فٹ کے کمرے میں 8 بچوں کو رکھا گیا ہے، 40 بچے ایسے 5 کمروں میں اور 16 بچے راہداری میں رہتے ہیں۔ باقی 150 بچے جو مسجد میں نماز پڑھتے ہیں رات کو دو مختلف ہالوں میں سوتے ہیں۔ تمام 200 بچے دن بھر ان ہی نمازوالے ہالوں میں مدرسہ کی اسلامی مذہبی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ کسی بچے کو اسکول نہیں بھیجا جاتا”۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے چیئر پرسن نے آگے یہ بھی لکھا تھا کہ” یہاں کھیلنے کا سامان نہیں، بچے ٹی وی بھی نہیں دیکھتے۔چھوٹے بچے بہت معصوم اور اتنے ڈرتے ہیں کہ مولوی کو آتے دیکھ کر سب خاموش کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنکھیں بند کر لیتے ہیں۔صبح ساڑھے تین بجے اٹھ کر پڑھتے ہیں۔ مدرسہ میں مصروف ہوتے ہیں اور دوپہر کو سوتے ہیں پھر شام سے رات تک تربیت ہوتی ہے۔دن میں نماز کے لیے مختصر وقفے ہوتے ہیں”۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے چیئر مین نے لکھا کہ” کھانے، آرام، تفریح ​​وغیرہ کے لیے کوئی اور جگہ نہیں، صرف مسجد میں ہی رہنا ہوتا ہے۔جبکہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کروڑوں روپے کی جائیداد رکھنے والے اس یتیم خانے کی الگ عمارت ہے جس میں ایک اسکول چل رہا ہے لیکن ان بچوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ "یہ بچے قرون وسطیٰ کی طالبانی زندگی گزار رہے ہیں، یہ زندگی ان کے لیے آئین میں نہیں لکھی گئی "۔
انہوں نے اچانک معائینہ کی ایک ویڈیو میں ٹوئٹر پر شیئر کی ،اور لکھا کہیہ کرناٹک حکومت کی لاپرواہی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ میں ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا۔ اس کے کئی دنوں بعد اب پورے ملک کے مسلم یتیم خانوں کی تفصیل انہوں نے ریاستوں سے طلب کی ہے۔

Tags: این سی پی سی آرچیف سکریٹرییتیم خانہ
ShareTweetSend
Previous Post

ممبئی ہوائی اڈہ کے ٹرمنل 2 کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

Next Post

فاطمہ بھٹو کی پاکستانیوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فاطمہ بھٹو کی پاکستانیوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

فاطمہ بھٹو کی پاکستانیوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

طیارہ حادثہ کیلئے  چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

طیارہ حادثہ کیلئے چیئرمین ایئر انڈیا نےمعافی مانگی

جون 19, 2025
ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In