جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کا معاملہ بین الاقوامی کرمنل کورٹ پہنچ گیا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 24, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کا معاملہ بین الاقوامی کرمنل کورٹ پہنچ گیا
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

واشنگٹن(ایجنسیاں)وکلاء اور ان کے گروپوں کے اتحاد نے کہا کہ انہوں نے الجزیرہ کی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی گولیوں کے ذریعہ ہلاکت کے معاملے کو ان کے خاندان کی جانب سے جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں بھیج دیا ہے، اور استغاثے سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کریں کہ آیا اسرائیل نےدو دہائیوں سے مغربی کنارے کے علاقےمیں رپورٹنگ کرنے والی صحافی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا۔وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق فلسطینی حکام، ابو عاقلہ کےخاندان اور الجزیرہ نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے 51 سالہ صحافی کو جان بوجھ کرہدف بنایا اور قتل کیا، جس نے اس وقت "پریس” کا لفظ لکھا ہوا ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹ پہنا ہوا تھا جب اسے گزشتہ مئی میں مقبوضہ مغربی علاقے میں گولی مار دی گئی تھی۔ایک بین الاقوامی ریسرچ گروپ نے بھی اس فائرنگ کے بارے میں اپنی تحقیقات پیش کی ہیں، جس میں ایک اسرائیلی فوجی پر الزام لگایا گیا کہ گولیوں کے وقت اور رفتار سے پتہ چلتا ہے کہ ابو عاقلہ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے ابو عاقلہ کی موت کا امکان ہوسکتا ہے، لیکن اس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ کسی فوجی نے انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا۔تنازعہ کا یہ نقطہ اسرائیل کو فائرنگ کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی فلسطینی کوششوں کا مرکز بن گیا۔ شیریں ابو عاقلہ کے وکلاء نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ان کا کیس بین الاقوامی کرمنل کورٹ سےکی اس قانونی شکایت میں شامل کیا ہے جس میں اسرائیل پر مغربی کنارے اور غزہ میں پریس جیکٹ پہنے ہوئے فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر ہلاک اور زخمی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔عدالت میں شکایت فائل کرنا اس کی ضمانت نہیں دیتا کہ استغاثہ تحقیقات شروع کر دے گا۔ اگر یہ کیس کھولا جاتا ہے، تو اس طرح کی تفتیش میں برسوں لگ سکتے ہیں۔آئی سی سی کے پراسیکیوٹرز نے 2015 میں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی طرف سے جنگی جرائم کے الزامات کی ابتدائی جانچ شروع کی تھی، لیکن اس کی باقاعدہ تحقیقات گزشتہ سال شروع کی گئی تھی۔
حالیہ مہینوں میں رات کے وقت اسرائیل کی جانب سے گرفتاری کےلئے مارے جانے والے چھاپوں میں تقریباً 90 فلسطینی مارے جا چکے ہیں. ان میں سے اکثر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عسکریت پسند تھے یا فلسطینی نوجوان جوچھاپوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے. یہ 2016 کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں سب سے ہلاکت خیز سال ہے۔اس ماہ اسرائیل نے پہلی بار تسلیم کیا تھا کہ اس کا "غالب امکان” ہے کہ اس کے فوجیوں میں سے ایک نے شمالی مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران غلطی سے ابوعاقلہ کو ہلاک کر دیا ہو۔شیریں کے بھائی، انتون ابو عاقلہ نے دی ہیگ سے صحافیوں کو بتایا،ہمارے خاندان کو انصاف کے لیے ایک اور دن انتظار نہیں کرنا چاہیے۔”وہ”کسی دوسرے فلسطینی نژاد امریکی یا صحافی خاندان کو برداشت نہیں کرنا چاہیے جو ہم نے کیا ہے۔”
ایسوسی ایٹڈ پریس” سمیت بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کی تحقیقات کے ایک سلسلے سے پتہ چلا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کو ممکنہ طور پر اسرائیلی فوجیوں نے ہلاک کرنے والی گولی چلائی تھی۔ امریکہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھاکہ ممکن ہے کہ کسی اسرائیلی فوجی نے انہیں غلطی سے ہلاک کیا ہو، تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس نتیجے پر کیسے پہنچا۔اسرائیل نے پہلے کہا تھا کہ ابوعاقلہ کو مارنے والی گولی کا صرف فرانزک تجزیہ ہی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ یہ گولی اسرائیلی فوجی نے چلائی تھی یا کسی فلسطینی عسکریت پسند نے۔ تاہم، گزشتہ جولائی میں امریکی قیادت میں گولی کا تجزیہ غیر نتیجہ خیز رہا کیونکہ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ گولی کو بری طرح نقصان پہنچا تھا۔

Tags: بین الاقوامی عدالتشیریں ابو عاقلہ
ShareTweetSend
Previous Post

انکتا بھنڈاری کے قتل معاملہ پر کانگریس لیڈر کی برافروختگی

Next Post

جرمن چانسلراولف شُلز کی سعودی عرب آمد

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
جرمن چانسلراولف شُلز کی سعودی عرب آمد

جرمن چانسلراولف شُلز کی سعودی عرب آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In