اتوار, نومبر 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مرکز نے دہائیوں سے زیر التوا کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا: مودی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 21, 2023
in خاص خبریں
0
۔۔۔ مودی جلسہ سے خطاب کیے بغیر واپس لوٹ گئے
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گوالیار(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے کئی دہائیوں سے زیر التوا فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کے بوجھ کو کم کرنے کا کام کیا۔مسٹر مودی مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا اور جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ‘شارٹ کٹ’ بھلے ہی فوری طور پر فائدہ پہنچا دے لیکن ‘لانگ ٹرم ‘ سوچ ہی اخری میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ملک نے انہیں وزیراعظم کی ذمہ داری دی تو ان کے سامنے دو متبادل تھے۔ یا تو صرف فوری فائدے کے لیے کام کریں یا طویل مدتی طریقہ کار اختیار کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے طے کیا کہ الگ الگ مقررہ وقت کے اندر کام کریں گے ۔ حکومت نے 10 سال کے عرصے میں بہت سے بے مثال فیصلے کیے اور دہائیوں سے زیرالتوا کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 سال سے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ حکومت نے اسے ہٹا دیا۔ پچھلے 40 سال سے سابق فوجیوں کو ‘ون رینک ون پنشن’ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، وہ بھی پورا کیا گیا۔ 40 سال سے جی ایس ٹی کا مطالبہ تھا، یہ بھی کیا گیا۔ کئی دہائیوں سے مسلم خواتین تین طلاق کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کر رہی تھیں اور وہ بھی موجودہ حکومت نے بنایا ۔ چند ہفتے پہلے لوک سبھا اور اسمبلی میں خواتین کے ریزرویشن کا قانون بھی بنایا گیا ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کام کاج کی اتنی لمبی فہرست ہے کہ پوری رات گزر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ فیصلے نہ کرتی تو اس کا بوجھ آنے والی نسلوں پر پڑتا۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آنے والی نسل کا بوجھ ہلکا کر دیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کے لیے ملک میں ایک ایسا مثبت ماحول پیدا کیا جائے جس میں ان کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ گوالیار کے ساتھ دو وجوہات کی بنا پر ان کا خاص رشتہ ہے۔ سب سے پہلے، وہ کاشی کے ایم پی ہیں اور سندھیا خاندان نے کاشی کی خدمت میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سندھیا خاندان نے گنگا کے کنارے بہت سے گھاٹ بنائے ہیں اور بی ایچ یو کے قیام میں مالی مدد کی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا گجرات کے داماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے ہر طالب علم کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے اسکول کے کچھ سابق طلباء کا بھی حوالہ دیا جن میں پی ایم او میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ، گلوکار نتن مکیش اور فلم اداکار سلمان خان شامل ہیں۔وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ ‘آؤٹ آف دی باکس’ سوچیں۔ مثال کے طور پر سابق مرکزی وزیر مادھو راؤ سندھیا نے وزیر ریلوے رہتے ہوئے ملک میں شتابدی ٹرین شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تین دہائیوں تک ایسی کوئی ٹرین نہیں آئی۔ اب وندے بھارت ٹرینیں ملک میں مقبول ہیں۔نوراتری کے پرمسرت موقع پر، انہوں نے اسکول کے طلباء کو نو ٹاسک دیے، جن کا تعلق ‘ووکل فار لوکل’، صفائی ستھرائی، پانی کا تحفظ اور ڈیجیٹل لین دین سے ہے۔

Tags: 'شارٹ کٹ'بوجھمرکزمودی
ShareTweetSend
Previous Post

سوارا بھاسکرکی غزہ کے بچوں کے تئیں اظہاریکجہتی

Next Post

رات کو 5 گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
رات کو 5 گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق

رات کو 5 گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 14, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In