نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک):وزارت خزانہ کےمحکمہ اخراجات نے جمعرات کو 14 ریاستوں کو 7183.42 کروڑ روپے کی پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ (پی ڈی آر ڈی) گرانٹ کی 7ویں ماہانہ قسط جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے مالی سال 23-2022 کے لیے 14 ریاستوں کو 86201 کروڑ روپے کی کل پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ تجویز کردہ گرانٹ، محکمہ اخراجات کی طرف سے تجویز کردہ ریاستوں کو 12 مساوی ماہانہ قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ اکتوبر 2022 کے مہینے کے لیے ساتویں قسط کے اجراء کے ساتھ، 23-2022 میں ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی گرانٹس کی کل رقم بڑھ کر 50283.92 کروڑروپے ہو گئی ہے۔
ریاستوں کو آئین کی دفعہ 275 کے تحت، پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹس فراہم کی جاتی ہیں۔ منتقلی کے بعد ریاستوں کے ریونیو کھاتوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو گرانٹس جاری کی جاتی ہیں۔
یہ گرانٹ حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی اہلیت اور 21-2020 سے 26-2025 کی مدت کے لیے گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ، پندرہویں مالیاتی کمیشن نے اس مدت کے دوران، ریاست کے محصولات اور اخراجات کے تخمینے کے درمیان فرق کی بنیاد پر کیا تھا۔ جن ریاستوں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن نے 23-2022 کے دوران پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ کی سفارش کی ہے وہ ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔ سال2022-23 کے لیے تجویز کردہ پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ اور ریاستوں کو ساتویں قسط کے طور پر جاری کی گئی رقم کی ریاستوار تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاست وار جاری کردہ پوسٹ ڈیولیشن ریونیو ڈیفیسٹ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی جی)
(روپےکروڑ میں)
نمبرشمار | ریاست کانام | اکتوبر 2022 کے مہینے کے لئے جاری کردہ7 ویں قسط | سال23-2022 کے دوران ریاستوں کو جاری کردہ مجموعی پی ڈی آر ڈی جی۔ |
1 | آندھرا پردیش | 879.08 | 6153.58 |
2 | آسام | 407.50 | 2852.50 |
3 | ہماچل پردیش | 781.42 | 5469.92 |
4 | کیرالہ | 1097.83 | 7684.83 |
5 | منی پور | 192.50 | 1347.50 |
6 | میگھالیہ | 86.08 | 602.58 |
7 | میزورم | 134.58 | 942.08 |
8 | ناگالینڈ | 377.50 | 2642.50 |
9 | پنجاب | 689.50 | 4826.50 |
10 | راجستھان | 405.17 | 2836.17 |
11 | سکم | 36.67 | 256.67 |
12 | تریپورہ | 368.58 | 2580.08 |
13 | اتراکھنڈ | 594.75 | 4163.25 |
14 | مغربی بنگال | 1132.25 | 7925.75 |