منگل, جولائی 1, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بچے لائبریریوں سے جڑیں: مودی

آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ آج کل بچوں کی تعلیم کو لے کر کئی طرح کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 25, 2024
in دیار وطن
0
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 24 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بچوں سے لائبریریوں سے جڑ کر اختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کی طرف بڑھنے اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنے ورثے اور ثقافت کو دریافت کرکے معاشرے کے سامنے لانے پر زور دیا اور کہا، "جو ملک، جوجگہ، اپنی تاریخ کو محفوظ رکھتا ہے، اس کا مستقبل بھی محفوظ رہتا ہے۔

آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ آج کل بچوں کی تعلیم کو لے کر کئی طرح کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ کوشش ہوتی ہے کہ ہمارے بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں بڑھیں اور ان کی کتابوں سے محبت بڑھے- یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ‘کتابیں’ انسان کی بہترین دوست ہیں اور اب اس دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے، لائبریری سے بہتر اور کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا، ‘میں آپ کے ساتھ چنئی کی ایک مثال شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں بچوں کے لیے ایک ایسی لائبریری تیار کی گئی ہے جو تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کا ہب بن چکا ہے۔ اسے پرکرت اریواگم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس لائبریری کا آئیڈیا، ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑے شری رام گوپالن جی کی وجہ سے ہے۔ بیرون ملک اپنے کام کے دوران وہ نئی ٹیکنالوجی کی دنیا سے جڑے رہے۔ لیکن، وہ بچوں میں پڑھنے اور سیکھنے کی عادت پیدا کرنے کے بارے میں بھی سوچتے رہے۔ ہندوستان واپس آنے کے بعد انہوں نے پرکرت اریواگم کو تیار کیا۔ اس میں تین ہزار سے زائد کتابیں ہیں، جنہیں پڑھنے کے لیے بچے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس لائبریری میں کتابوں کے علاوہ کئی طرح کی سرگرمیاں بھی بچوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ کہانی سنانے کا سیشن ہو، آرٹ ورکشاپ ہو، میموری کی تربیت کی کلاس ہو، روبوٹکس کلاس ہو یا عوامی خطاب ہو، یہاں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ہوتا ہے۔

حیدرآباد میں ‘فوڈ فار تھاٹ فاؤنڈیشن’ کی لائبریریوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان شاندار لائبریریوں کی بھی کوشش یہ ہے کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ موضوعات پر ٹھوس معلومات کے ساتھ کتابیں پڑھنے کو ملیں۔ بہار میں گوپال گنج کی ‘پریوگ لائبریری’ کا چرچا کئی قریبی شہروں میں ہونے لگا ہے۔ اس لائبریری سے تقریباً 12 دیہات کے نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے کی سہولت ملنا شروع ہو گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ لائبریری مطالعہ میں مدد کے لیے دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔ کچھ لائبریریاں ایسی ہیں جو طلباء کے لیے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں بہت مفید ہیں۔ یہ دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہوئی کہ آج لائبریری کا معاشرے کو بااختیار بنانے میں بہترین استعمال کیا جا رہا ہے۔ آپ بھی کتابوں سے دوستی پیدا کریں، اور دیکھیں کہ آپ کی زندگی کیسے بدلتی ہے۔

گیانا کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ’’پرسوں رات ہی میں جنوبی امریکہ کے ملک گیانا سے واپس آیا ہوں۔ ہندوستان سے ہزاروں کلومیٹر دور گیانا میں بھی ایک ‘منی انڈیا’ بستا ہے۔ آج سے تقریباً 180 سال پہلے گیانا میں ہندوستان سے لوگوں کو کھیتوں میں مزدوری اور دیگر کاموں کے لیے لے جایا گیا تھا۔ آج گیانا میں ہندوستانی نژاد لوگ سیاست، کاروبار، تعلیم اور ثقافت کے ہر میدان میں گیانا کی قیادت کر رہے ہیں۔ گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی بھی ہندوستانی نژاد ہیں اور انہیں اپنے ہندوستانی ورثے پر فخر ہے۔ جب میں گیانا میں تھا تو میرے ذہن میں ایک خیال آیا – جسے میں آپ کے ساتھ ’من کی بات‘ میں شیئر کر رہا ہوں۔ گیانا کی طرح دنیا کے درجنوں ممالک میں لاکھوں ہندوستانی آباد ہیں۔ "عشروں پہلے کی 200-300 سال پہلے کے ان کے آباؤ اجداد کی اپنی کہانیاں ہیں۔”

انہوں نے بچوں سے پوچھا، "کیا آپ ایسی کہانیاں تلاش کر سکتے ہیں کہ کس طرح ہندوستانی تارکین وطن نے مختلف ممالک میں اپنی شناخت بنائی! کیسے انہوں نے وہاں کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا! انہوں نے اپنے ہندوستانی ورثے کو کیسے زندہ رکھا؟ میں چاہتا ہوں کہ آپ ایسی سچی کہانیاں تلاش کریں اور انہیں میرے ساتھ شیئر کریں۔ آپ ان کہانیوں کو نمو ایپ یا مائی جی اے وی پر انڈین ڈائاسپورا اسٹوریزکے ساتھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

عمان میں چل رہے ایک خاص پروجیکٹ میں دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ کئی ہندوستانی خاندان کئی صدیوں سے عمان میں رہ رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر گجرات کے کچھ سے آباد ہوئے ہیں۔ ان لوگوں نے تجارت کے اہم لنک تیار کئے تھے۔ آج بھی ان کے پاس عمانی شہریت ہے، لیکن ہندوستانیت ان کی رگوں میں ہے۔ عمان میں ہندوستانی سفارت خانہ اور ہندوستان کے نیشنل آرکائیوز کے تعاون سے ایک ٹیم نے ان خاندانوں کی تاریخ کو محفوظ کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک ہزاروں دستاویزات جمع کی جا چکی ہیں۔ ان میں ڈائری، حساب کتاب، لیجر، کتابچہ اور ٹیلی گرام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ دستاویزات تو 1838 کے ہیں۔ یہ دستاویزات جذبات سے بھری ہوئی ہیں۔ برسوں پہلے جب وہ عمان پہنچے تو انہوں نے کیسی زندگی گزاری، کس قسم کی خوشیوں اور غموں کا سامنا کیا اور عمان کے لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات کیسے بڑھے، یہ سب ان دستاویزات کا حصہ ہیں۔ ’اورل ہسٹری پروجیکٹ‘ بھی اس مشن کی ایک اہم بنیاد ہے۔ وہاں کے سینئر لوگوں نے اس مشن میں اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ لوگوں نے اپنے وہاں رہنے سے متعلق باتیں تفصیل سے بیان کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی ہی ایک ‘اورل ہسٹری پروجیکٹ’ ہندوستان میں بھی ہورہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تاریخ سے محبت کرنے والے ملک کی تقسیم کے دوران متاثرین کے تجربات کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ اب ملک میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے، جنہوں نے تقسیم کی ہولناکی دیکھی ہے۔ ایسے میں یہ کوشش مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

Tags: اورل ہسٹری پروجیکٹتخلیقی صلاحیتثقافتخاص پروجیکٹکتابچہلائبریریلیجرمن کی باتوزیر اعظم
ShareTweetSend
Previous Post

تجارتی میلے میں بہار پویلین توجہ کا مرکز بنا

Next Post

دہلی یونیورسٹی کے طلبا یونین کے الیکشن کے نتائج آگئے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی یونیورسٹی کے طلبا یونین  کے الیکشن کے نتائج آگئے

دہلی یونیورسٹی کے طلبا یونین کے الیکشن کے نتائج آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In