پیر, جون 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

شکاری پور میں بچوں کا سالانہ تعلیمی جشن

Hindustan Express by Hindustan Express
فروری 17, 2023
in دیار وطن
0
شکاری پور میں بچوں کا سالانہ تعلیمی جشن
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شکاری پور(پریس ریلیز) ۱۶؍فروری کو گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول شکاری پور میں بچوں کا سالانہ تعلیمی جشن منایا گیا۔ اس جشن کا افتتاح شیموگا حلقے کے ایم پی جناب بی وائی راگھویندرا نے کی اور صدارت کے فرائض ایچ،ڈی،ایم،سی جناب کبیراحمد نے اداکیے۔مہمانان گرامی کی حیثیت سے ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی سابق چیرمین کرناٹک اردو اکادمی، محترمہ ریکھا بائی صدر میونسپل کارپوریشن شکاری پور، محترمہ ممتا سالی میر معلمہ مولانا آزاد ہائی اسکول شکاری پور، جناب صادق نائب صدر میونسپل کارپوریشن شکاری پور، جناب اوستھی شیٹی دھرم سر بی،ای،او شکاری پور، محمد غوث سی، آر،پی شکاری پور، محترمہ فریدہ بیگم میر معلمہ مین اسکول شکاری پور، جناب محمد حنیف، اور یوسف علی صاحب نے شرکت کی۔
اس جشن کا افتتاح کرنے کے بعد جناب بی،وائی، راگھویندرا ایم ،پی نے کہا کہ میں اسکولوں کے ان بچوں کے درمیان آکر بے حد خوشی محسوس کررہا ہوں، میں ذاتی طور پر تعلیم و تعلّم میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔ بچے ہی ہمارے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں۔ میرے ضلعے میں مولانا آزاد اسکول کے چھ سینٹر چل رہے ہیں۔ ایک سینٹر شکاری پور میں بھی ہے۔ اور بہت کامیابی سے چل رہا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم سب ہر طرح کے بھید بھاؤ سے اوپر اٹھ کر کام کررہے ہیں۔ میرا مشن سب کا ساتھ سب کاوکاس اور سب کا وشواس ہے۔ آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ ۲۷؍فروری ۲۰۲۳ء؁ کو شیموگہ کے ائیر پورٹ کا افتتاح ہونے جارہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے ضلع کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ ہمارے بچے جب پڑھنے میں دل لگائیں گے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا۔ اساتذہ ہی کی محنت سے دیش کا مستقبل بدلے گا۔ میں یہاں کے اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں اپنا تعاون پیش کرکے خوشی محسوس کروں گا۔ مولانا آزاد ہائی اسکول کی عمارت کی تعمیر میں بھی مجھے دلچسپی ہے۔ میں نے خواتین کی ترقی کے لیے بھی کام کیے ہیں۔ اسی لیے ریکھا بائی جی میونسپل صدر کے عہدے پر فائزہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس سے خواتین کے حوصلے بڑھیں گے۔محمد غوث نے کہا کہ آج ہم سبھی کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہم سرکاری اسکولوں کو آباد رکھ سکیں۔ اور ایسا رزلٹ پیش کریں کہ لوگ پرائیویٹ اسکولوں کو بھول جائیں۔
فریدہ بیگم نے کہا کہ اس میں شبہ نہیں ہے کہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔ لیکن ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا ہے، ہم اپنے اپنے اسکولوں کے تعلیم کے معیار پر توجہ کریں گے تو بچوں کی تعداد یقینا بڑھے گی۔
ڈاکٹر حافظؔ کرناٹکی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے ابتدائی تعلیم جس اسکول میں حاصل کی تھی آج اسی اسکول کے اسٹیج پر حاضر ہوں۔ میں بھی اسکول و کالج چلاتا ہوں مگر میں سرکاری اسکولوں کا دل سے قائل ہوں۔ آزادی سے پہلے اور آزادی کے فوراً بعد سرکاری اسکولوں میں اتنی اچھی تعلیم دی جاتی تھی کہ اس زمانے کے ہمارے سارے رہنما لیڈر اور دانشور انہیں اسکولوں سے نکلتے تھے۔ اس لیے ان اسکولوں کو فراموش نہ کریں۔انہیں آباد کرنے کی فکر کریں۔ کیوں کہ یہ ہماری تعلیمی وراثت کے مراکز ہیں۔ آج یہ اسکول جو اتنے اہم جشن کا مرکز بناہے تو ظاہر ہے کہ یہ اساتذہ کی محنت کا پھل ہے۔ میں تمام اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے نامساعد حالات میں بھی اسکولوں کو آباد رکھا۔میں تمام عمائدین شہر اور حاضرین سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ سرکاری اسکولوں سے فائدہ اٹھائیں۔ حکومت بہت ساری مراعات فراہم کررہی ہے۔ مفت تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اور والدین کا بوجھ کم کرنے کے لیے حکومت کھانا، یونیفارم، کتابیں، کاپیاں اور ضرورت کا ہر سامان مہیّا کررہی ہے۔ اس لیے آپ اپنے بچوں کو ضرور پڑھائیں۔ تعلیم کے بغیر زندگی نامکمّل ہے۔ایک زمانہ تھا کہ ریاست میں اساتذہ کی تعداد ہزاروں میں تھی، جو بہت زیادہ کم ہوگئی ہے کیوں کہ اسکولوں میں بچے ہی نہیں آتے ہیں۔ آپ اپنی زبان، اپنی تہذیب سے محبت کریں، مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ میرے اسکول سے بچے اور بچیاں پانچویں جماعت کے بعد مولانا آزاد اسکول میں آتی ہیں۔ اور اچھی تعلیم پاتے ہیں۔ یاد رہے کہ پرائیویٹ اسکول امیروں کے بچوں پر توجہ کرتا ہے، جبکہ سرکاری اسکول سبھوں کے لیے ہے۔ اسی لیے اسے آباد رکھیں۔ ایسا نہ ہو کہ غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں۔ بچوں کو پڑھائیے، بڑے خواب دکھائیے اور اسے پورا کرنے میں ان کا تعاون کیجئے۔
اخیر میں صدر جلسہ نے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ہم سبھی ان وظیفہ یاب اساتذہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جن کے پڑھائے بچوں میں سے کئی بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ ان اساتذہ کا اعزاز کرنا خود ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اساتذہ کے اعزاز سے ثابت ہوتا ہے کہ آج بھی ہمارے دلوں میں علم کی، تعلیم کی، اور اساتذہ کی عزت باقی ہے۔ یہ عزت اور احساس جب تک زندہ رہے گا تعلیم کا یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا جائے گا۔

Tags: شکاری پورشیموگاگورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول
ShareTweetSend
Previous Post

ترکیہ میں زلزلہ کے 248 گھنٹے بعد ملبے سے لڑکی کو زندہ نکال لیا گیا

Next Post

امریکی ماہر نفسیات نے مریم مرزا کی محلہ لائبریری کا دورہ کیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
امریکی ماہر نفسیات نے مریم مرزا کی محلہ لائبریری کا دورہ کیا

امریکی ماہر نفسیات نے مریم مرزا کی محلہ لائبریری کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

ایران کے فوجی و جوہری اہداف پراسرائیل کاپھر حملہ

جون 16, 2025
مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

مودی کا قبرص میں شاندار استقبال

جون 15, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

وزیر داخلہ نے مردم شماری کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جون 15, 2025
نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ  کیا

نتیش نے مختلف صنعتی اکائیوں کا معائنہ کیا

جون 15, 2025
سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In