غزہ: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری کمانڈرنے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا۔ابو عبیدہ نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں 20 فوجی گاڑیاں تباہ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ قابض افواج ہمارے قائدین کے ہر قدم پر ان کے حملے کی زد میں رہیں گی۔ابو عبیدہ نےبتایا کہ قطری عربوں نے 5 دن کی جنگ بندی کے بدلے 70 بچوں اور خواتین کی رہائی کی تجویز پیش کی ہے۔
عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل نے 200 فلسطینی بچوں اور 75 فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی کی تجاویز پر کان نہیں دھرے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل اس عمل کو طول اور جنگ بندی سے کترا رہا ہے۔۔دوسری جانب حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والی اسرائیلی خاتون قیدی کی ویڈیو جاری کردی۔نوجوان خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے قریب پھٹنے والے بموں سے خوفزدہ تھی ،میرا اسرائیل کو پیغام ہے کہ وہ بمباری روکے کیونکہ مجھے ڈر لگ رہا ہے۔اس پیغام کے بعد اسرائیلی حملے میں یہ اسرائیلی خاتون ہلاک ہو گئی۔القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی شدید بمباری میں 60 قیدی مارے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔خطے میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں توسیع کے بعد 31 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔سات اکتوبر سے اب تک لبنانی اور مغربی کنارے کی سرحدوں پر حملوں کے جواب میں 365 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں ۔