جمعہ, نومبر 7, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کی مکمل چھ جلدوں کا رسم اجرا

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 7, 2022
in خاص خبریں
0
تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کی مکمل چھ جلدوں کا رسم اجرا
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ”   قرآن کریم کی خدمت ہم سب کے لئے سب سے بڑی سعادت ہے، خاص طور پر قرآن مجید کے پیغام کو ان لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرنا جن تک یہ پیغام نہیں پہنچا ہے۔  ان میں ایک بڑی تعداد ہندی پڑھنے لکھنے والوں کی ہے۔ ہندی جاننے والے برادران وطن تک قرآن کے پیغام کو پہنچانا بڑا ہی عظیم کام ہے۔ اس عظیم کام کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے’اسلامی ساہتیہ پرکاشن‘  کے ذریعہ لیا ہے۔ جن لوگوں کواس خدمت کو انجام دینے کا موقع ملا، ان کے لئے یہ بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔ اس خدمت کے انجام دینے والے تمام لوگوں کو اللہ بہترین بدل عطا فرمائے اوراس عمل کو ان سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ دعا ہے کہ تفہیم القرآن ہندی ترجمہ کا فیض زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔یہ کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے“۔

۔یہ باتیں امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مرکز جماعت اسلامی ہند، نئی دہلی میں تفہیم القرآن تفہیم القرآن کی چھ جلدوں کے مکمل ہونے پر رسم اجراء کے موقع پر کہی۔قابل ذکر ہے کہ صاحب تفہیم القرآن مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کا شمار اکیسویں صدی کے بین الاقوامی علماء میں ہوتا ہے۔ انہیں ’شاہ فیصل‘ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ان کے لٹریچر سے عالم اسلام کو فیض حاصل ہوتا رہا ہے۔ان کی شہرہ آفاق تفسیر ’تفہیم القرآن‘ جدید تعلیم یافتہ افراد کو قرآن سمجھنے میں بڑی معاون و مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کا ترجمہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ہوچکا ہے اور اب اس کا ہندی ترجمہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس کو دینی کتابوں کا مشہور ادارہ ”اسلامی ساہتیہ پرکاشن‘ نے شائع کیا ہے۔یہ ہندی جاننے والے مسلم و غیر مسلم بھائیوں و بہنوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس موقع پر شرکاء کو خطاب کرتے ہوئے ’اسلامی ساہتیہ پرکاشن‘ کے ڈائریکٹر مولانا نسیم احمد غازی فلاحی نے کہا کہ ” اللہ کا احسان اور بہت کرم ہے کہ اس نے’اسلامی ساہتیہ پرکاشن‘ کے ذریعہ ایک عظیم کام مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی شہرہ آفاق تفسیر ’تفہیم القرآن‘  کی چھ جلدوں کا مکمل ہندی ترجمہ منظر عام پرلانے کا موقع عطا کیا۔ ہندی ترجمہ کا کام بارہ سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔پانچ جلدیں پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں اور آج چھٹی جلد کا رسم اجراء عمل میں آرہا ہے۔اس کے ترجمے میں آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ ترجمے میں اس بات کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے کہ مولانا مودودیؒ نے جو الفاظ استعمال کئے ہیں، ان کی پیروی کی جائے۔ اگر انہوں نے ایک ہی طرح کے متعدد الفاظ لکھے ہیں تو کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ میں ان میں سے تمام الفاظ کے معانی کو شامل کیا جائے۔کہیں پر بائبل کا حوالہ آیا ہے تو ہندی کے بائبل کو سامنے رکھ کر ترجمہ کیا گیا ہے۔مولانا نے بہت سی احادیث کے حوالے نہیں دیئے تھے، اب اس میں تمام حوالے شامل کئے گئے ہیں۔ اسی طرح تفہیم القرآن‘ کے  اینڈیکس کو قرآن کی آیتوں اور حاشیہ نمبر سے ترتیب دی گئی ہے۔اس کام میں بہت سے رفقاء اور احباب کا تعاون شامل تھا“۔

Tags: تفہیم القرآنہندی ترجمہ
ShareTweetSend
Previous Post

کرناٹک کے وزیرغذا اور عوامی ترسیل کی موت

Next Post

اداکار کمال رشید خان کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملی ضمانت

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اداکار کمال رشید خان کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملی ضمانت

اداکار کمال رشید خان کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملی ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In