پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

یہودی ’’انتہا پسندوں‘‘کے مسجد اقصیٰ پر "دھاوے” کی مذمت

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 19, 2023
in خاص خبریں
0
اسرائیلی حکام نے5 فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کردیا
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں یہودی ’’انتہا پسندوں‘‘کے مسجد اقصیٰ پر "دھاوے” کی مذمت کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق یواے ای کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان مین کہا ہے کہ یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) میں مقدس مقام کو’’مکمل تحفظ‘‘ مہیا کیا جانا چاہیے۔اس نے ’’وہاں ہونے والی سنگین اور اشتعال انگیز خلاف ورزیوں کو روکنے‘‘کا مطالبہ کیا ہے۔
مسجد اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور اردن کے زیر انتظام ہے۔ غیر مسلموں کو اس مقام پر جانے کی اجازت ہے ، لیکن انھیں وہاں عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔یہودی اسے ٹیمپل ماؤنٹ کہتے ہیں۔وہ اسے مقدس مقام گردانتے ہیں اور وہ وہاں بہ زور دراندازی اپنا حق سمجھتے ہیں۔اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو روکیں اور خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو بڑھاوا دینے سے گریز کریں۔ بیان میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایسے تمام طریقوں کو مسترد کرنے کی تصدیق کی گئی ہے جو بین الاقوامی جواز سے متعلق قراردادوں کے منافی ہیں اور مزید کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں۔
یہود نے مسجد اقصیٰ پر یہ چڑھائی اپنے نئے سال روش ہاشناه کے آغاز کے موقع پر کی ہے اور یہ ان کی روایت کے عین مطابق کی ہے۔متحدہ عرب امارات باقاعدگی سے ان تمام اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتا ہے جو فلسطینیوں کو متاثر کرتے ہیں یا تنازع کا شکار علاقے میں بدامنی کو ہوا دیتے ہیں حالانکہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان 2020 میں معاہدہ ابراہیم پر دست خط کے بعد سے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے اور انھوں نے 15 ستمبر کو اس کی تیسری سالگرہ منائی ہے۔قبل ازیں سعودی عرب نے بھی سوموار کو ایک بیان میں مسجد اقصیٰ پرانتہا پسند یہودیوں کے دھاوے کی مذمت کی تھی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی ایک رپورٹ کے مطابق ،’’وزارتِ خارجہ اسرائیلی قابض افواج کے حفاظتی حصار میں انتہاپسندوں کے ایک گروپ کے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کرتی ہے‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایسے اقدامات تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنوں کی صریح خلاف ورزی ہیں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ تاہم وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے گذشتہ ہفتے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ عمل تنازع فلسطین سمیت دیگر امور کی وجہ سے بدستور پیچیدگی کا شکار ہے۔ دریں اثنا خلیج تعاون کونسل کے رکن دونوں ہمسایہ ممالک نے اپنے بیانات میں امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا اور ایسے طریقوں کو ختم کرنے پر زوردیا جو دو ریاستی حل کے لیے خطرہ ہیں۔اس دیرینہ تنازع کے کسی ایسے ممکن حل کی صورت میں 1967 کی سرحدوں میں ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔مصر، یمن اور اردن نے بھی انتہاپسند یہود کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی مذمت میں اس طرح کے بیانات جاری کیے ہیں۔

Tags: سعودی عربمتحدہ عرب اماراتمسجد اقصیٰمقبوضہ بیت المقدسیہودی
ShareTweetSend
Previous Post

ہند- کینیڈا سفارتی تلخی کے درمیان امریکہ کا ردعمل سامنے آیا

Next Post

بالی ووڈ کے اداکار و پروڈیوسر آفتاب شیودسانی کا تاریخی مسجد ’آیا صوفیہ‘ کادورہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بالی ووڈ کے اداکار و پروڈیوسر آفتاب شیودسانی کا تاریخی مسجد ’آیا صوفیہ‘ کادورہ

بالی ووڈ کے اداکار و پروڈیوسر آفتاب شیودسانی کا تاریخی مسجد ’آیا صوفیہ‘ کادورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In