اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے انتقال پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعزیتی نشست

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 15, 2023
in دیارِ ملت
0
مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے انتقال پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعزیتی نشست
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ: بین الاقوامی شہرت یافتہ ،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر، ناظم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے انتقال پر شعبہ عربی و شعبہ علوم اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اساتذہ نے اپنے تأثرات کا اظہار کیا ۔صدر شعبہ عربی پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے اپنی تمہیدی گفتگو میں کہا کہ استاذ گرامی مولانا محمد رابع حسنی ندوی کی شخصیت ایک ہمہ جہت شخصیت تھی۔میں نے ان سے تاریخ ادب عربی، جغرافیہ، منثورات اور دوسری کتابیں بھی پڑھیں، رشدو ہدایت، ملکی وملی خدمات ، زبان وادب کے بارے میں جدید رجحانات، ادب اسلامی کی تشکیل ونو تشکیل کے میدان میں ان کے کارناموں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پروفیسر محمد سمیع اختر نے اپنے تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مختلف جہات شخصیت کے مالک تھے۔ نظامت ندوۃ العلماء کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار رہا ہے۔ پروفیسر ابوسفیان اصلاحی نے کہا کہ یہ حادثہ ایک ملکی وملی نہیں ہے بلکہ عالمی خسارہ ہے، ان کے اندر اخلاص وللہیت،ایثار وقربانی بھرین ہوئی تھی۔ پروفیسر کفیل احمد قاسمی نے کہا کہ مولانا نے ملی ترقی کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی، مولانا علی میاں ندوی کی تمام خصوصیات ان کے اندر موجود تھیں۔ پروفیسر مسعود انور علوی نے کہا کہ مولانا رابع صاحب کے خاندان سے میرا تعلق بارہویں صدی سے ہے، مولانا کے جد اعلی نے سلسلہ قادریہ وقلندریہ کی اجازت میرے خاندان کے افراد کو دی تھی، خصوصامیرے والد مرحوم سے مولانا کے خاندان کا تعلق روحانی وقلبی تھا۔ پروفیسر سعود عالم قاسمی نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی خدمات علم، تدریس، خلوص وللہیت میں لافانی ہیں ، ان کے اندر علم کے ساتھ ساتھ حلم وبرد باری بھی تھی۔
پروفیسر سید احتشام احمد ندوی نے کہا کہ مولانا سے میرا تعلق بحیثیت استادرہا، انہوں نے مجھے عربی لکھنا سکھایا اور جو تصحیحات کرتے تھے وہ میرے دل پر آج بھی نقش ہیں۔ پروفیسرعبد الحمید فاضلی صدر شعبہ علوم اسلامی نے اپنے دور طالب علمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے اندر اخلاص وللہیت بھری ہوئی تھی، ان سے تمام مکاتب فکر کے لوگ متفق رہتے تھے ۔صدر جلسہ پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن نے کہا کہ مولانا کا سانحہ ارتحال سب سے بڑا سانحہ ہے ،میرے خاندان سے ان کے چار ، پانچ پشتوں سے تعلقات تھے، وہ صحیح معنوں میں عالم باعمل تھے، تمام مسالک کے اصحاب سے ان کے گہرے مراسم تھے، آج ملت اسلامیہ ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی۔ڈاکٹر فخرعالم ندوی نے شعبہ عربی وعلوم اسلامیہ کی طرف سے تعزیتی قرار داد پیش کی جس میں ان کے اوصاف وکمالات کا ذکر کیا گیا۔ جلسہ کا اختتام پروفیسر محمد احتشام ندوی کی دعاء پر ہوا۔

Tags: تعزیتی نشستعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیمولانا رابع حسنی ندوی
ShareTweetSend
Previous Post

لکھنؤمیں ’طب یونانی، ہربل اجتماعی افطار‘ کا اہتمام

Next Post

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےمرکز تحقیقات فارسی میں ڈاکٹر تقی عابدی کا توسیعی خطبہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےمرکز تحقیقات فارسی میں ڈاکٹر تقی عابدی کا توسیعی خطبہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےمرکز تحقیقات فارسی میں ڈاکٹر تقی عابدی کا توسیعی خطبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In