امبیکاپور:تکیہ مزار شریف میں حضرت بابا مراد شاہ و حضرت بابا محبت شاہ کے سالانہ عرس کے موقعے پر گزشتہ شب قوالی، بچوں کا اعزاز و مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سلمان اجمیری اور نصرت خانم کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا اور عمدہ کلام پیش کئے جسے لوگوں نے کافی پسند کئے اور دادو تحسین سے نوازا نیز پروگرام کے میرٹ میں آئے بچوں کو اعزاز سے نوازہ گیا۔
اِس مبارک موقعے پر چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے چیئرمین ادریس گاندھی نے بتایا کہ یہ مقام ہندو مسلم یکتا و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور قوالی ایک پرانی روایت ہے جسے لوگ شوق سے پسند کرتے ہیں اِسی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ درو دراز سے بابا مراد شاہؒ اور بابا محبت شاہ ؒ کے مزار پر حاضری دیتے ہیں پھر اُنہوں نے چادرپیش کر کے ملک کے امن و چین کے لئے دعا مانگی۔
عرس کے مبارک موقعے پر مہمانِ اعلیٰ کے طور پر ادریس گاندھی صدر چھتیس گڑھ اُردو اکادمی اور مہمان خصوصی کے حیثیت سے اُردو اکادمی کے ممبر بدرالدین ایراکی واسماعیل خان،انجمن کمیٹی کے صدرعرفان صدیقی، افضل انصاری، عبداللطیف، پرویز عالم گاندھی، نکّی خان، کاجو خان،مونو خان، شاداب عالم، شہزیب انصاری، ساجد اشرف، صادق حسین ،پکّو خان، حسیب خان، امیر انصاری، جلیل غلام شریک ہوئے۔