نئی دہلی: مکاتب دینیہ کے ذمہ داران کا جمعیت علماء کے دفتر میں مشاورتی اجتماع منعقد ہوا۔اس موقع پر جمعیت علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم نے تمام مکاتب کے ذمہ داران سے دہلی کی مساجد میں منظم اور مثالی مکتب قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آج کی سب سے بڑی ضرورت نسل نو کے ایمان کی حفاظت ہے جو کہ مکاتب کی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں آپ نے دینیات کے ذمہ داران کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا آپ کو ہماری جہاں ضرورت ہوگی اس محنت میں ہم ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں ہمارے پاس دو اہم پلیٹ فارم ہیں ایک مدارس اور دوسرا تبلیغی جماعت جس کے ذریعہ ہم اس کام کو آسانی سے کرسکتے ہیں۔
بنگلور سے تشریف لائے سید عاصم عبداللہ صاحب نے دوسری نشست کو خطاب کرتے ہوئے مکاتب کے قیام کی بنیادی وجہ اور طریقہ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی جمعیت علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب نے سامعین سے اپنے محلے کی مساجد میں منظم مکتب کے قیام کی محنت کے ساتھ جمعیت علماء ہند نے جو کالجوں اور ملازمت کرنےوالے بچوں لئے 15 گھنٹہ پر مشتمل پروگرام محاسبہ ایمان شروع کیا ہے اسکو بھی مسجدوں میں شروع کرنے کی اپیل کی اور عنقریب اس پروگرام کو سمجھنے کےلئے دہلی این سی آر کے آئمہ مساجد کا ایک ٹرینگ کیمپ کا بھی اعلان کیا ۔ پروگرام کا آغاز مسجد عبدالبنی کے امام صاحب کی تلاوت اور جمعیت یوتھ کلب کے ناظم قاری احمد عبداللہ رسولپوری صاحب کی نعت پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند کے ناظم مولانا محمد خالد گیاوی صاحب نے بحسن خوبی انجام دیئے۔
اجتماع میں دہلی این سی آر کے مکاتب کے ذمہ داران کی کثیر تعداد کے علاوی مولانا داؤ امینی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء صوبہ دہلی مولانا عابد قاسمی صاحب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی جناب بھائی اصغر صاحب ذمہ دار مکتب دینیات دہلی الحاج یوسف صاحب نائب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی مولانا عبد السبحان قاسمی صاحب صدر جمعیت علماء ضلع چاندنی چوک دہلی مفتی نثار الحسینی نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی قاری ر بیع الحسن صاحب مفتی فضیل صاحب قاسمی مرکزی نگراں دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند مولانا گلفام قاسمی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ شمال مشرق دہلی مولانارفیع عالم صاحب خزانچی دینی تعلیمی بورڈ مولانا گلفام قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری دینی تعلیمی بورڈ شمال مشرق دہلی قاری اخلاق قاسمی صاحب مصطفیٰ آباد مفتی مقصود اظہر قاسمی صاحب مولانا ضیاء اللہ قاسمی صاحب آرگنائزر جمعیت علماء ہند مولانا نجیب اللہ قاسمی صاحب مرکزی آفس سیکریٹری جمعیت علماء ہند الحاج مبشر صاحب جمعیت علماء ہند مولانا قاسم قاسمی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ ضلع پرانی دہلی مفتی طاہر قاسمی صاحب نوئیڈا قاری حیات الرحمٰن حیاتی صاحب کھوڑا کالونی قاری شمیم احمد صاحب اندرا پورم غازی آباد مولانا قاسم نوری صاحب صدر جمعیت علماء ضلع نئی دہلی مولانا مستقیم صاحب کھوڑا کے نام قابل ذکر ہیں