بدایوں:30نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بدایوں میں فاسٹ ٹریک میں چل رہی نیل کنٹھ مہادیو بنام جامع مسجد تنازع کی سماعت میں آج مسلم فریق نے اپنی بحث کی لیکن بحث پوری نہیں ہوپائی اور اب تین دسمبر کو یہ بحث دوبارہ ہوگی۔یہاں نیل کنٹھ مہادیو مندر اور جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی سے جڑا تنازع فاسٹ ٹریک عدالت میں چل رہا ہے۔ سول جج سینئر ڈویژن امت کمار کی عدالت نے اس معاملے میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کے وکیل کی بحث سننے کے بعد اگلی سماعت 03 دسمبر کو طے کی ہے۔
یہ معاملہ 2022 میں تب شروع ہوا جب اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کے ریاستی کنوینر مکیش پٹیل نے دعوی یا کہ جامع مسجد کی جگہ پہلے نیل کنٹھ مہادیو مندر تھا۔ انہوں نے یہاں پوجا۔ ارچان کی اجازت کے لئے عرضی دائر کی تھی۔
سرکاری فریق اور محکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمے میں سرکاری کی جانب سے بحث پوری ہوچکی ہے اورمحکمہ آثار قدیمہ کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جاچکی ہے۔
اب شمسی شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی اور وقف بورڈ جو مدعی علیہ ہیں۔ کی جانب سے وکیل اسرار احمد اور انور عالم نے بحث پوری کرلی ہے۔ مسجد فریق کی وہ سننے کے بعد سول جج/فاسٹ ٹریک عدالت(سینئر ڈویژن) امت کمار نے اگلی سماعت کے لئے 03دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔