اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مالیگاؤں دھماکہ کیس میں کرنل پروہت کے وکیل کی جرح

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 1, 2023
in خاص خبریں
0
2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں سرکاری گواہ نمبر 319 کی کورٹ میں گواہی
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں چیف تفتیشی افسر (اے ٹی ایس) کی گواہی گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے، گواہ استغاثہ موہن کلکرنی سے سادھوی پرگیہ سنگھ کے وکیل کی جرح کے اختتام کے بعد کرنل پروہت کے وکیل نے جرح کا آغاز کیا اور گواہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے کرنل پروہت کو کانگریس حکومت کی ایماء پر جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا. کرنل پروہت کو گرفتار کرنے کے وقت ریاست میں کانگریس این سی پی کی حکومت تھی جبکہ مرکز میں بھی کانگریس کی حکومت تھی اور وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ تھے۔ایڈوکیٹ نندو پھڑکے نے موہن کلکرنی پر مزید الزام عائد کیا کہ اس نے 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے میں ہیمنت کرکرکے کی ایما ء پر تفتیش میں حصہ نہیں لیا تھا اور یہ تو اچھا ہوا کہ اجمل قصاب زندہ پکڑا گیا ورنہ اے ٹی ایس ممبئی دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی ہند وتنظیموں یا کسی ہندو شخص پر عائد کردیتی جس طرح انہوں نے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کی ذمہ داری ہندو تنظیم پر عائد کی ہے جس میں کرنل پروہت کو اہم ملزم بناکر پیش کیا گیا ہے۔
ایڈوکیٹ نندو پھڑکے نے موہن کلکرنی پر مزید الزام عائد کیا کہ اس نے کرنل پروہت کو گرفتار کرنے سے قبل اسے شدید زدوکوب کیا تھا اور اسے اے ٹی ایس کالا چوکی پولس اسٹیشن میں الٹا لٹکاکر مارا تھا اور اسے کئی دنوں تک غیر قانونی تحویل میں رکھا گیا۔گواہ استغاثہ موہن کلکرنی نے کرونل پروہت کے وکیل کے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس نے ثبوت وشواہد کی بنیاد پر کرنل پروہت کو گرفتارکیا تھا۔ایڈوکیٹ نندو پھڑکے نے عدالت کو بتایا کہ موہن کلکرنی نے کرنل پروہت کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لیئے ناشک مجسٹریٹ عدالت کو گمراہ کیا تھا اور یہ کہا تھا کہ کرنل پروہت نے کشمیر سے آر ڈی ایکس لایا تھا جس کا استعمال مبینہ طور پر مالیگاؤں بم دھماکے میں کیا گیا تھا۔
ایڈوکیٹ پھڑکے نے موہن کلکرنی پر الزام عائد کیاکہ اس نے عدالت میں جھوٹ کہا کہ وہ 26/11 ممبئی حملوں کے بعد ہیمنت کرکرے کی ایماء پر ہوٹل تاج گیا تھااور حالات کا جائرہ لیتے ہوئے سینئر افسران کی مدد کی تھی، عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیئے اس نے 26/11 ممبئی حملوں میں ہیمنت کرکرے کی مدد کرنے کی کہانی گھڑی۔ موہن کلکرنے نے ایڈوکیٹ نندو پھڑکے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔
گواہ استغاثہ سے ملزم کرنل پروہت کے وکیل کی جرح نا مکمل رہی جس کے بعد عدالت نے اپنی کاررائی کل تک کے لیئے ملتوی کردی۔دوران سماعت عدالت میں بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ ارشد شیخ و دیگر موجود تھے۔
ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 319گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔
اسی درمیان خصوصی جج نے ملزم کرنل پروہت کی اس عرضداشت کومسترد کردیا جس میں اس نے موہن کلکرنی پر جھوٹ بولنے پر کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی، کرنل پروہت نے عدالت سے کہا تھا کہ گذشتہ ماہ موہن کلکرنی نے گواہی شروع ہوتے ہی عدالت سے یہ کہتے ہوئے وقت طلب کیا تھاکہ وہ بیمار ہے جبکہ وہ عدالت میں سرکاری وکیل اویناس رسال کے ساتھ دو گھنٹے تک بیٹھا تھا یعنی وہ گواہی دینے کے لیئے تیار نہیں تھا جس کے لئے اس نے بیماری کا بہانا بنایا تھا۔ عدالت نے کرنل پروہت کے وکیل اور سرکاری وکیل اور موہن کلکرنی کے دلائل کی سماعت کی اورفیصلہ صادر کرتے ہوئے کہاکہ گواہ استغاثہ نے عدالت میں جھوٹ نہیں بولا تھا بلکہ اس نے عدالت میں طبی رپورٹ بھی پیش کی تھی نیز گواہ کو حق حاصل ہے کہ وہ یادشت تازہ کرسکتا ہے اور وہ سرکاری وکیل سے مشورہ بھی کرسکتا ہے۔ خصوصی جج نے کرنل پروہت کے وکیل کو متنبہ کیا کہ وہ عدالت میں اس طرح کی عرضداشت داخل کرنے سے پہلے غور و فکر کرے ورنہ عدالت سخت کارروائی کرے گی۔

Tags: کرنل پروہتمالیگاؤں دھماکہ کیسوکیل
ShareTweetSend
Previous Post

اے ایم یو کے وائس چانسلر کے عہدہ کےلئے دو خواتین کا اپنی امیدواری پیش کرنا خوش آئند قدم :صبیحہ احمد

Next Post

چائنیز مانجھے پر پابندی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری: گوپال رائے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
چائنیز مانجھے پر پابندی کے حوالے سے  متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری: گوپال رائے

چائنیز مانجھے پر پابندی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری: گوپال رائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In