ہفتہ, فروری 21, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

ٓآل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ کے زیر اہتمام دنگا مکت بھارت کانفرنس

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 5, 2023
in آئینہ شہر
0
ٓآل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ کے زیر اہتمام دنگا مکت بھارت کانفرنس
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی ۔ آل انڈیا یونائیٹیڈ مسلم مورچہ کے زیر اہتمام دہلی کے گاندھی پیس فائونڈیشن میں دنگا مکت بھارت کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پرکانگریسی لیڈر ڈاکٹر ادت راج سابق ایم پی اورمہمان اعزازی ڈاکٹر ایم یو دعا چیئر مین آل انڈیا ہیومن رائٹس،محترمہ راشدہ بقی ڈائریکٹر ڈی ڈی نیوز ،مولانا محب اللہ ندوی خطیب و امام جامع مسجد پارلیامنٹ نے شرکت کی ۔
پروگرام کے آغاز میں مصنف و صحافی ڈاکٹر سطان بھارتی نے بینر کے عنوان (دنگا مکت بھارت) پرایک کلیدی خطبہ دیا اور صحافیوں کی جانب ا شارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافی اگر ٹھان لیں تو امن و امان قائم کرنے اور سبھوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں ۔
ڈاکٹر ادت راج نے مورچہ کے اغراض و مقاصد کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ چکی ہے ہم اب نعروں پر نہیں کام پر توجہ مرکوز کریں گے ۔اور اگر ہماری سرکار آگئی تو اقلیتوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون بھی بنائیں گے ، اشاروں میں ادت راج نے وزیر اعظم کے پسماندہ کارڈ پر بھی طنز کیا اور کہا کہ کہیں بھی وزیر اعظم نے پسماندہ مسلمانوں کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کہیں کوئی حصہ داری دکھائی دے رہاہے محض یہ وزیر اعظم کا ایک سیاسی نعرہ ہے ۔
ڈاکٹر ایم یو دعا نے صحافیوں سے بے خوف ہوکر سچ بولنے ،سچ لکھنے اور سچ پھیلانے کی اپیل کی اور ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے ایماندارانہ صحافت کی ضرورت پر زور دیا ۔
محترمہ راشدہ بقی نے چند اشعار میں ہی مورچہ کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے سرکار سے قانون بنانے کی مانگ کی ۔ مولانا محب اللہ ندوی نے ملک میں بڑھ رہے مذہبی منافرت ،اسلاموفوبیا اوربد امنی پر اظہار تشویس کرتے ہوئے اسے ختم کرنیکی تمام سیاسی لیڈران سے متحدہ کوشش کی اپیل کی ۔
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مورچہ کے قومی ترجمان حافظ غلام سرور نے اس مطالبے کو دہرایا کہ دبے کچلے مسلمانوں کے قانونی تحفظ کے لئے ایس سی،ایس ٹی ایکٹ میں شامل کرنا یااس جیسا قانون بنانا ضروری ہے ، جبکہ تمام مہمانوں کا استقبال مورچہ کے دیگر ذمہ داران عبدالحکیم حواری،محمد شفیع مداری،شاہد رنگریز،محمد نفیس سلمانی ومحمد ناظم منصوری نے کئے ۔اس موقع پر متعدد صحافیوں کو اعزاز سے سر فراز کیا گیا ۔

Tags: آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہدنگا مکت بھارت کانفرنس
ShareTweetSend
Previous Post

یونیفارم سول کوڈ ملک کی سالمیت کے لیے نقصان دہ: امیر شریعت

Next Post

آنجہانی راج بہادر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آنجہانی راج بہادر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

آنجہانی راج بہادر کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In