نئی دہلی: بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے ذریعہ ان کے خلاف کئے گئے توہین آمیز ریمارکس کے معاملے میں جوابدہی اور کارروائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے بدھوڑی کے ذریعہ ملی ‘دھمکیوں’ کا حوالہ دیتے ہوئے، پی ایم کو لکھے گئے خط میں اپنے لیے سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دانش علی نے خط میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران جو کچھ ہوا وہ صرف ان پر حملہ نہیں بلکہ جمہوریت پر حملہ تھا۔ علی نے کہا ہے کہ قائد ایوان کی حیثیت سے انہیں اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ 21 ستمبر کو، ‘چندریان-3 کی کامیابی’ پر لوک سبھا میں بحث کے دوران، بیدھوری نے دانش علی کے خلاف گالی گلوچ کا استعمال کیا تھا۔
انہوں نے وزیر اعظم سے کہا، "میں درخواست کرتا ہوں کہ بیدھوڑی کے طرز عمل کا جلد از جلد احتساب کیا جائے اور انہیں مناسب سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی ایوان میں اس طرح کی حرکتیں نہ دہرائے”۔












