حیدرآباد: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائٹس نے راجستھان ہائی کورٹ کی جانب سے 2008 ء کے جئے پور سلسلہ وار بم دھماکوں کے مقدمہ میں 4 مسلم نوجوانوں کو بری کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ راجستھان ہائیکورٹ نے سرور اعظمی ، محمد سیف ، سیف الرحمن اور سلمان کو بری قرار دیا جنہیں مقامی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے انسداد دہشت گردی اسکواڈ سے ثبوت فراہم کرنے میں ناکامی پر ملزمین کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ خصوصی عدالت نے 20 ڈسمبر 2019 ء کو چاروں ملزمین کو موت کی سزا سنائی تھی۔ ہائی کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے پر مسلم نوجوانوں کے افراد خاندان نے راحت کی سانس لی ہے ۔ اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائیٹس نے مقدمہ میں اہم رول ادا کیا اور اسوسی ایشن کی قانونی ٹیم نے مدد کی ۔ ایڈوکیٹ سید سعادت علی جو ایسوسی ایشن راجستھان یونٹ کے صدر ہیں، انہوں نے ملزمین کی جانب سے پیروی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایس کی تحقیقات میں کئی خامیاں پائی گئیں جس کے تحت ہائی کورٹ نے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ر