شگاگو(یو این آئی)امریکی شہرشگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے امریکی صدر جوبائیڈن کو دھمکی دی کہ اگراسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ کوہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دنیا بھرکےعوام سڑکوں پر ہے مگراسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرارہے۔امریکی شہرشگاگو میں فلسطینی پرچم اٹھا کر مظاہرین نے احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرےلگائے، مظاہرین نے امریکی صدربائیڈن کو دھمکی دی کہ اگر اسرائیل نےغزہ جنگ بند نہیں کی تو آپ کوہمارے ووٹوں سے محروم ہوجائیں گے۔
نیویارک ٹائم کا اسٹاف بھی اپنے ہی ادارے خلاف سڑک پر آگیا، ان کا کہنا تھا نیویارک ٹائم کی پالیسی یک طرفہ ہے، ہم غزہ میں ہونے والے اسرائیل ظلم کے خلاف چپ نہیں رہے سکتے۔امریکی شہرفی ڈیلفیا نے شعبہ صحت کے افراد نےبھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑک پر لیٹ کا کیا،احتجاج میں شامل ڈاکٹر، نرسز اور میڈیکل اسٹاف مصروف شاہراہ کے فٹ پاتھ پر لیٹ گیا اور مطالبہ کیاکہ اسرائیل نہتے شہریوں پرفوری بمباری بن کرے۔سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، اس موقع پررقت آمیز مناظر میں دیکھنے کو ملے۔