اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دہلی نامہ

ڈائریکٹر این سی پی یو ایل نے کیا "وکست بھارت” کا”پرچار”

مودی کے وژن اور مشن میں کس طرح کنٹری بیوٹ کرناہے،اردو والوں کو انہوں نے یہ سمجھایا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 11, 2024
in دہلی نامہ
0
ڈائریکٹر این سی پی یو ایل نے  کیا "وکست بھارت” کا”پرچار”
0
SHARES
29
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ایج ہے۔ سائنسی و تکنیکی ترقیات کے اس عہد میں ترجیحات تیزی سے بدل رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی اردو کونسل کے زیراہتمام ہندوستانی زبانوں کا مرکز جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ سہ روزہ قومی سمینارکے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تقاضے تبدیل ہورہے ہیں، بزم جہاں کا انداز بدل رہا ہے، اس لیے ہمیں بھی اپنا انداز فکر اور طرزِ احساس بدلنا ہوگا۔ زبان و ادب کو بہت سے کلیشوں سے آزاد کرنا ہوگا۔انھوں نے مزید یہ کہا کہ اس سہ روزہ سمینار نے میرے ذہن میں سوالات کے کچھ نئے سلسلوں کو بھی جنم دیا کہ کیا ہمارا ادب ایک ہی سوئی کی نوک پر ٹھہرا ہوا ہے، کیا چند ہی نکات و نظریات میں ہمارا ادب محصور ہے؟ کیا ہمارا ادب حا ل اور مستقبل سے ہمیں جوڑنے میں ناکام ہے؟ ادب کے تعلق سے بہت سے سوالات ہیں جن کے جوابات اب ہمیں تلاش کرنے ہوں گے۔ ہمیں اپنے ادب کو ملک و معاشرے سے جوڑ کر دیکھنا ہوگا اور ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے وکست بھارت @2047 کے وژن اور مشن میں ہمیں کس طرح کنٹری بیوٹ کرنا ہے۔

اس موقعے پر پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے کہا کہ یہ سمینار ادب کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انھوں نے اس موقعے پر ایک قرار داد پیش کی جس میں ملک کے مختلف حصوں میں کونسل کی جانب سے ثقافتی تقریبات کا انعقاد اور تمام ریاستوں کے ادیبوں کی نمائندگی پر بھی زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کو ایک ایسا پورٹل تیار کرنا چاہیے جس میں ہندوستانی جامعات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کی فہرست ہو۔ ادب اطفال پر خصوصی توجہ دینے پر بھی زور دیا۔ اس اہم سمینار میں تعاون کے لیے حکومت ہند کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ پروفیسر احمد محفوظ، پروفیسر ابوبکرعباد کے ساتھ پروفیسر غضنفر، پروفیسر محمد علی جوہر، پروفیسر شہاب عنایت ملک، ڈاکٹر نصیب علی اور ڈاکٹر انوپما پول نے اپنے تاثرات پیش کیے اور سمینار کو ہر زاویے سے کامیاب قرار دیا۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر شفیع ایوب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔

اختتامی سیشن سے قبل دو سیشن ہوئے۔ پانچویں تکنیکی اجلاس کی صدارت پروفیسر اسلم جمشیدپوری اور ڈاکٹر خاور نقیب نے کی۔ اس نشست میں ڈاکٹر ارشاد نیازی، ڈاکٹر نورالحق اور ڈاکٹر ایس محمد یاسر نے مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر خاور نقیب نے صدارتی کلمات میں کہا کہ دیگر زبانوں میں جو ادب ہے اس کا ہم تقابلی مطالعہ کریں تاکہ بین لسانی اور بین ثقافتی چیزیں سامنے آئیں۔ تقابلی مطالعے کے فوائد اور اہمیت پر توجہ دینے کی مزید ضرورت ہے۔ پروفیسر اسلم جمشیدپوری نے کہا کہ نئی صدی میں جو تبدیلیاں آئی ہیں اس کو نشان زد کرنا اس سمینار کا مقصد ہے۔ مصنوعی ذہانت اور تکنیکی وسائل کو سمجھ کر ہی ادب کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔ اس نشست کی نظامت جے این یو کے ریسرچ اسکالر نوید رضا نے کی۔

چھٹے اجلاس کی صدارت پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی اور محترمہ یاشکا ساگرنے کی جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عبدالباری نے انجام دیے۔ اس نشست میں ڈاکٹر پرویز احمد، ڈاکٹر سیدہ بانو، ڈاکٹر خان محمد آصف اور ڈاکٹرشبنم شمشاد نے مقالات پیش کیے۔ صدارتی تقریر کرتے ہوئے پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی نے تمام مقالات پر تفصیلی گفتگو کی ، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے انھوں نے پرمغز گفتگو کی اور اہم اشارات کیے۔ سہ روزہ قومی سمینار کے تیسرے دن دلی کی تینوں یونیورسٹیوں کے طلبا اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ دیگر معززین ادب بھی اس میں موجود رہے۔

Tags: اختتامی اجلاسخواجہ محمد اکرام الدینڈاکٹر ایس محمد یاسرسمینارقومی سمینارقومی کونسلہندوستانی جامعاتواہر لعل نہرو یونیورسٹی
ShareTweetSend
Previous Post

پریس کلب کے انتخابات میں گوتم لہڑی پینل کی پھر کامیابی

Next Post

فلسطین کویواین کی مکمل رکنیت کا حق: سعودی ولی عہد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سعودی ولی عہد کی سربراہی میں خلائی سپریم کونسل کے قیام کا فیصلہ

فلسطین کویواین کی مکمل رکنیت کا حق: سعودی ولی عہد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In