نئی دہلی : جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ ملک و ملت اور قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہتی ہے. مظلوموں،بے سہارا، غریبوںاور مسکینوں کی داد رسی اور مدد کے لیے ہمیشہ کمر بستہ رہتی ہے ۔اسی نہج پر عمل پیرا رہتے ہوئے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی بھی خدمت خلق کو اپنے لیے سعادت سمجھتی ہے اور ہر موقع پر بلا تفریق مذہب و مسلک پریشان حال لوگوں کی مسلسل مدد کرتی رہتی ہے۔بطورخاص رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہند کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کی جانب سے آج مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃ علماء صوبہ دھلی کی سربراہی میں دہلی کے شرم وہار میں روہنگیائی پناہ گزینوں میں رمضان کٹس تقسیم کی گئیں جس میں تمام طرح کا راشن اور افطاری وسحری کے لئے کھجور وسویاں وغیرہ شامل ہیں اس موقع پر مفتی عبد الرازق کے علاوہ قاری محمد صادق،مولانامحمد راشد،قاری عبدالمنان،مولانامحمداحمد،حافظ محمد علیاورمحمداسامہ وغیرہ شریک رہے۔












