پیر, جون 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ڈراپ آوٹ کی شرح مسلمانوں میں سب سے زیادہ

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
مارچ 5, 2023
in خاص خبریں
0
ڈراپ آوٹ کی شرح مسلمانوں میں سب سے زیادہ
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آئی او ایس نے جاری کیا تفصیلی ڈیٹا

نئی دہلی (پریس ریلیز)انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے ڈراپ آئو ٹ پر ایک تحقیقی دستاویز کتابی شکل میں شائع کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ درمیان میں تعلیم چھوڑنے والے مسلمان بچوں کی تعداد کتنی ہے ، وجہ کیاہے اور کیوں ڈراپ آئوٹ کی شرح مسلمانوں میں زیادہ ہے ۔ تحقیق اور ریسرچ کا یہ کام محترمہ روبینہ تبسم نے انجام دیاہے ۔ 4 مارچ کو شام میں آئی او ایس کے کانفرنس ہال میں یہ دیٹا ریلیز کیاگیا جس کاعنوان ہے ایئربک 2022( موجودہ تناظر میں مسلمان ڈراپ آئوٹ کی شرح کا تحقیقی جائزہ )اس موقع پر تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف دانشور پروفیسر امیتابھ کنڈو نے کہاکہ ڈراپ آؤٹ کا جائزہ پیش کرکے انسٹیٹیوٹ آف آبجیٹیکو اسٹڈیز نے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے کیونکہ یہ بہت اہم موضوع ہے۔ڈراپ آئوٹ ایک ایسا مسئلہ ہے جو مشکل سے بھرا ہوا ہے اور اس پر آسانی سے ریسرچ نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ روبینہ تبسم نے بہترین ڈاٹا پیش کیا ہے جو بہت کام آئے گا۔مجھے اچھا لگا کہ ڈاکٹر منظور عالم ان مسائل پر توجہ دے رہے ہیں جس کی طرف عام لوگوں کا ذہن نہیں جاتا ہے جبکہ وہ بہت اہم ہوتے ہیں۔یہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو حصول تعلیم میں کیا دقتیں آرہی ہیں ، کہاں پریشانی ہے، کس وجہ سے بچے تعلیم بیچ میں چھوڑ دیتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سب سے زیادہ ڈراپ آؤٹ کی شرح مسلمانوں کی ہے اور مسلمانوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ ہے۔ 11 سال کی عمر سے ہی ڈراپ آؤٹ کی شرح شروع جاتی ہے۔ جن لوگوں نے کبھی اسکول میں داخلہ نہیں لیا ان کو ڈراپ آؤٹ نہیں مانا جائے گا۔مسلم لڑکیوں اور ہندو لڑکیوں کے ڈراپ آؤٹ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ سرکار مانتی ہے کہ جس نے آٹھویں اور دسویں میں اپنی مرضی سے تعلیم چھوڑ دیا اس کو ڈراپ آؤٹ نہیں مانا جائے گا لیکن میری نظر میں وہ بھی ڈراپ آؤٹ ہے۔
جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افشا رعالم نے آئی او ایس کے اس کام کو غیر معمولی بتاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت بتایااور کہاکہ اس ڈیٹا کے سامنے آنے کے بعد مسلمانوں کی تعلیمی صورت حال کا جائزہ لینے میں اب بہت آسانی ہوگی ۔ معروف عالم دین مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے ہمیشہ ان مسائل پر تحقیقی دستاویز اور ڈیٹا شائع کیا ہے جس سے امت مسلمہ کیلئے پالیسی بنانے میں مددملتی ہے ۔ یہ کارنامہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کیلئے ڈاکٹر منظور عالم اور آئی او ایس کے سبھی ذمہ داران مبارکباد کے حقدار ہیں ۔
اعظم کیمپس یونیورسیٹی پونے کے چانسلر ڈاکٹر پی اے انعام دار نے کہاکہ مسلمانوں میں تعلیم کی شرح پہلے سے بہت بڑھی ہے لیکن ڈراپ آئوٹ کی شرح بھی مسلمانوں میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے ، آئی او ایس کی جانب سے یہ ڈاٹا شائع ہوجانے کے بعد اب ڈراپ آئوٹ کا جائزہ لینے اور اس کے روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں مدد ملے گی ۔ یہ ایک غیر معمولی کوشش ہے اور اس طرح کے بنیادی مسائل پر عموما ہماری توجہ نہیں جاتی ہے ۔
ڈاکٹر فرقان قمر نے عدم شرکت کی بنیاد پر اپنا پیغام بھیجا جسے پڑھ کر سنایاگیا ۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر تبسم شیخ ،پروفیسر نصرین مجیب ، ڈاکٹر ورگیش کنجاپی ، پروفیسرمحمد میاں ، ڈاکٹر این راجا حسین ، ڈاکٹر جون دیال ، پروفیسر شعیب عبد اللہ اور محترمہ ناز خیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آئی او ایس کے وائس چیرمین پروفیسر افضل وانی نے اپنے خطاب میں تحقیقی دستاویزتیار کرنے پر روبینہ تبسم کو مبارکباد پیش کیا اور کہاکہ آئی او ایس کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایسے مسائل پر توجہ دی جائے جوامت مسلمہ کی تعلیمی ترقی کا سبب بن سکے اور ایشوز کا احاطہ کیا جائے تو تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔ نظامت کا فریضہ پروفیسر حسینہ حاشیہ نے انجام دیا ، قبل ازیں مولانا اطہر حسین ندوی کی تلاوت سے تقریب کا آغاز ہوا ۔

Tags: ڈراپ آوٹشرحمسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

چوتھی عالمی اردو کانفرنس کا ایک اجلاس ہوگا رام لعل سے منسوب

Next Post

ترکی و شام زلزلہ متاثرین کے درمیان رضا اکیڈمی و آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی راحت رسانیاں

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
ترکی و شام زلزلہ متاثرین کے درمیان رضا اکیڈمی و آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی راحت رسانیاں

ترکی و شام زلزلہ متاثرین کے درمیان رضا اکیڈمی و آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی راحت رسانیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In