پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ٹرین میں بھی محفوظ نہیں : الیاس خان فلاحی

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 1, 2023
in خاص خبریں
0
اسلاموفوبیا کے سبب مسلمان ٹرین میں بھی محفوظ نہیں : الیاس خان فلاحی
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی : جئے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں تین مسلمانوں کو اورسب انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کرنا بدترین قسم کی دہشت گردی ہے ۔یہ حرکت انتہائی قابل مذمت اور انسانیت سوز ہے ۔ ہمیں اس واردات سے دلی تکلیف ہوئی ہے اور ہم مہلوکین کے متعلقین سے تعزیت کرتے ہیں اور ساتھ ہی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہلوکین کے قریب ترین عزیزوں کو مناسب اور یکساں معاوضہ ادا کرے اس میں ہندو مسلم کی تفریق نہ کی جائے ۔ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے امیر حلقہ مولانا الیاس خان فلاحی نے اپنے ایک بیان کہیں ۔ امیر حلقہ نے مرکزی و ریاستی حکومت سمیت وزیر ریل سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ اس طرح کے نفرت ،خلاف انسانیت اور بزدلانہ واقعات سے ملک کی شبیہ بھی خراب ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محض بیرون ملک یہ کہہ دینے سے ذمہ داری ادا نہیں ہوجاتی کہ یہاں سب محفوظ ہیں اور سبھی مذاہب کے لوگوں کو یکساں مواقع حاصل ہیں ، جبکہ تسلسل کے ساتھ ظہور پذیر ہورہے واقعات یہ بتانے کیلئے کافی ہیں کہ ’’یہاں سب خیریت سے نہیں ہے‘‘۔
امیر حلقہ مولانا الیاس خان نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ اتنی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو یہ بھرم پھیلا کر ہلکا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قاتل چیتن سنگھ ذہنی طور پر متاثر ہے ۔ لیکن یہاں باتیں قابل غور ہیں کہ اگر وہ ذہنی طور پر بیمار تھا تو ڈیوٹی پر کیوں تھا ؟ اس کا تو علاج ہونا چاہئے تھا اس کے بعد اس کو ذمہ داری سونپی جاتی ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگر وہ ذہنی مریض ہے تو اس نے چن چن کر صرف مسلمانوں اور اس میں بھی داڑھی والوں کو ہی نشانہ کیوں بنایا ؟ اس کے بعد اس نے جے ایس آر کا نعرہ لگایا جو آج مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے طور لگانا عام سی بات ہوگئی ہے ۔ وائرل ویڈیو کے مطابق اس نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں رہنا ہوگا تو مودی اور یوگی کو ماننا ہوگا ۔ ان سب کی روشنی میں دہشت گردی کی یہ دانستہ کارروائی محسوس ہوتی ہے ۔
الیاس خان فلاحی نے کہا جئے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں آر پی ایف کے کانسٹبل کے ذریعہ قتل عام کا یہ سانحہ کوئی معمولی یااتفاقی واقعہ نہیں ہے ۔ اس کے پیچھے وہ محرکات ہیںجس کے تحت ملک میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کا ماحول بنایا جارہا ہےاور ملک کے سنجیدہ شہری اور روادار و دانشوروں کا طبقہ مسلسل اپنے خدشات کا اظہار کرتا رہا ہے کہ نفرت انگیز بیانات اور گودی میڈیا کے ذریعہ مسلمانوں کیخلاف نفرت کی آبیاری ملک کیلئے خطرناک ہے ۔ امیر حلقہ نے کہا ’’ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی سنگین نوعیت کے واقعہ کے بعد بھی ارباب اقتدار کی آنکھیں کھل جانی چاہئے۔امیر حلقہ نے سوال کیا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا ہے کہ وہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ، تاکہ امن و امان کی صورتحال اس حد تک خراب نہ ہو جسے درست کرنا مشکل ترین امر بن جائے‘‘۔عوام کو بھی اس طرح کے واقعات کیخلاف کھل کر سامنے آنے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کو منافرتی ٹولہ کیخلاف کارروائی کیلئے مجبور ہونا پڑے ۔

Tags: اسلاموفوبیاٹرینمسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

ٹرین میں فائرنگ کےقصوروار کو مثالی سزا ملنی چاہئے:ا یس ڈی پی آئی

Next Post

چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند

چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In