جمعرات, جون 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home آئینہ شہر

ای ڈی نے آخر کار کیجریوال کو گرفتارکرلیا

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 21, 2024
in آئینہ شہر, خاص خبریں
0
ای ڈی نے آخر کار کیجریوال کو گرفتارکرلیا
0
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔دہلی کے کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ تفتیشی ایجنسی نے دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد رات 9 بجے یہ کارروائی کی۔
خبروں کے مطابق دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کےپہلو کی جانچ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر مسٹر کیجریوال کو ای ڈی حکام کی طرف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
مسٹر کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی قانونی ٹیم اپیل کرنے سپریم کورٹ پہنچ گئی تھی۔اس سے پہلے دن میں، دہلی ہائی کورٹ نے مسٹر کیجریوال کی گرفتاری سے بچنے سے متعلق عرضی کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی حکام کی ٹیم تلاشی کے لیے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچی اور ان سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
کیجریوال کے کابینہ کے ساتھی سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ای ڈی کی ٹیم کسی بھی باہری شخص کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔ دہلی کے کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہاں ای ڈی کا چھاپہ مارا گیا ہے۔ پولیس کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی پوری تیاریاں ہیں۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرعام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے کہا کہ چھ سے آٹھ افسران کی ایک ٹیم وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے اندر گئی ہے۔دریں اثنا، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا، "بی جے پی کی سیاسی ٹیم (ای ڈی) کیجریوال کی سوچ کو قید نہیں کر سکتی.کیونکہ ’ آپ ‘ ہی بی جے پی کو روک سکتی ہے۔ سوچ کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔”
مسٹر کیجریوال کی جانب سے سپریم کورٹ پہنچے وکلاء نے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔

Tags: اروند کیجریوالای ڈیایکسائز پالیسیعام آدمی پارٹیگرفتار
ShareTweetSend
Previous Post

کانگریس کے 56 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری

Next Post

کیجریوال کی گرفتاری غیر آئینی: پرینکا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پرینکا نے”بھارت جوڑو یاترا” کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا

کیجریوال کی گرفتاری غیر آئینی: پرینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In