پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

پاکستان پرانگلینڈ کی فتح ، دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ مہم کا خاتمہ

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 11, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
پاکستان پرانگلینڈ کی فتح ، دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ مہم کا خاتمہ
0
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 15 نومبر کو ممبئی میں ہوگا

کولکاتہ(یو این آئی) جو روٹ (60) اور بین اسٹوکس (84) کے درمیان سنچری پارٹنرشپ کے بعد منظم گیند بازی اور چست فیلڈنگ کی بدولت انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں ہفتہ کے روز پاکستان کو 93 رن سے شکست دے کر اپنی مہم کا اختتام کیا۔ ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 337 رن بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس کے دونوں سلامی بلے باز بالترتیب صفر اور ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں انہوں نے آغا سلمان کو آؤٹ کر کے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 100 وکٹ مکمل کی۔ عادل رشید، گس اٹکنسن اور معین علی نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس بوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان بھی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ اب سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 15 نومبر کو ممبئی میں ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے 16 نومبر کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں ہوگا۔
موجودہ ورلڈ کپ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے لیے مایوس کن رہا ہے۔ اس نے لیگ کے 9 میں سے صرف تین میچ جیتے ہیں، جب کہ پاکستان نے اتنے ہی میچوں میں سے چار جیتے ہیں۔ڈیوڈ ملان (31) اور جونی بیرسٹو (59) نے 82 رن کی شراکت بنا کر انگلینڈ کو مضبوط بنیاد فراہم کی، بعد ازاں جو روٹ اور بین اسٹوکس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کو بڑا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونے سے قبل اسٹوکس نے 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی ٹیم کے لیے قیمتی اسکور بنائے۔ مڈل آرڈر کی جان سمجھے جانے والے اسٹوکس نے بھی آج اچھی بلے بازی کی۔ وہ آفریدی کی گیند پر بیک ورڈ پوائنٹ پر کھڑے شاداب خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔آخری آٹھ اوورز میں ہیری بروک (30) اور کپتان جوس بٹلر (27) نے گیئرز بدلے اور رن کی رفتار میں اضافہ کیا۔ بروک نے 17 گیندوں کی اپنی مختصر اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ بٹلر نے 18 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

Tags: آسٹریلیاانگلینڈپاکستانسلامی بلے بازگیند بازیورلڈ کپ
ShareTweetSend
Previous Post

مدھیہ پردیش کیلئے بی جے پی کا انتخابی منشور جاری

Next Post

فلسطین نوازوں کی لندن میں ریلی، جنگ بندی کا تقاضا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
فلسطین نوازوں کی لندن میں ریلی، جنگ بندی کا تقاضا

فلسطین نوازوں کی لندن میں ریلی، جنگ بندی کا تقاضا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In