بدھ, جولائی 2, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اردگان کو امیر المومنین سمجھنے والوں کیلئے بری خبر:اسرائیل اور ترکی سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر متفق

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 17, 2022
in اخبارجہاں
0
اردگان کو امیر المومنین سمجھنے والوں کیلئے بری خبر:اسرائیل اور ترکی سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر متفق
0
SHARES
104
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنیسیاں،ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو امیر المومنین سمجھنے واکے مسلمانوں کیلئے یقیناً یہ خبر باعث افسوس ہوگی کہ ان کا ملک صہیونی مملکت کے ساتھ ممکمل طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے جارہاہے۔ خبر ہے کہ اسرائیل اور ترکی نے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے اس پیش رفت کو ایک ’تاریخی قدم‘ قرار دیا ہے۔ ترک سفیر کو بھی جلد ہی اسرائیل بھیج دیا جائے گا۔اس خبر کی تصدیق جرمن خبررساں ادارہ ڈوئچ ولے نے کی ہے۔

ڈوئچ ویلے کی خبر کے مطابق ترکی اور اسرائیل کی جانب سے تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ آج اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے سفیروں اور قونصل جنرلز کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ ترکی اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، "ترکی کے ساتھ تعلقات کی مکمل بحالی علاقائی استحکام کے لیے ایک اہم اثاثہ اور اسرائیل کے شہریوں کے لیے بہت اہم اقتصادی خبر ہے۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح دنیا میں اسرائیلی موقف کو مزید تقویت حاصل ہو گی”۔

یہ دونوں ملک طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے تھے اور اس حوالے سے توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون کی امید نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ رواں برس مارچ میں اسرائیلی صدر اسحاق ہیرسوگ نے انقرہ کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بتدریج بہتری پیدا ہو رہی تھی۔ اسرائیلی صدر گزشتہ دس برسوں میں ترکی کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین عہدیدار تھے۔

ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسے ایک ”مثبت پیش قدمی‘‘ قرار دیا ہے، ”ہم نے بطور ترکی اسرائیل یعنی تل ابیب میں ایک سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ آئندہ چند روز میں سفیروں کی دوبارہ تقرری کا باضابطہ عمل شروع ہو جائے گا تاہم ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا، ”بذریعہ سفیر اور اسرائیل کے ساتھ براہ راست رابطے سے انقرہ فلسطینیوں کے حقوق، غزہ اور یروشلم کا دفاع جاری رکھے گا۔‘‘

ترکی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے اولین اسلامی ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ ان تعلقات کو اس وقت دھچکا لگا تھا، جب اسرائیلی نیوی نے سن 2010ء میں غزہ تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ایک ترک بحری جہاز پر دھاوا بولا تھا اور اس کے نتیجے میں ترک شہری بھی مارے گئے تھے۔

پھر سن 2016ء میں تعلقات کی بحالی ممکن ہوئی لیکن سن 2018ء کے بحران کی وجہ سے یہ تعلقات پھر سردمہری کا شکار ہو گئے۔

ان دونوں علاقائی طاقتوں نے 2018ء میں اس وقت ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کر دیا تھا، جب یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کے خلاف غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 60 فلسطینی مارے گئے تھے۔

ShareTweetSend
Previous Post

خطیر رقم کے ساتھ پکڑے گئے جھارکھنڈکے 3ارکان اسمبلی کو عبوری ضمانت

Next Post

جب امریکی بندر نے کی ایک ایمرجنسی سروس پر کال

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
جب امریکی بندر نے کی ایک ایمرجنسی سروس پر کال

جب امریکی بندر نے کی ایک ایمرجنسی سروس پر کال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In