دو ہزار کل وقتی کارکنوں کے علاوہ محدود مدت کے معاہدوں پر کام کرنے والے ایک ہزار ملازمین ہوںگے فارغ
واشنگٹن : امریکی کار ساز کمپنی فورڈ اپنے ہاں لاگت میں کمی اور پیداواری طریقہ کار آسان بنانے کے مقصد کے تحت ہندوستان اور امریکہ میں اپنے تین ہزار کارکن فارغ کر دے گی۔ فورڈ نے الیکٹرک کاروں پر زیادہ توجہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔فورڈ کمپنی نے پیر کے روز ایک ای میل کے ذریعے اعلان کیا کہ کمپنی کے دو ہزار کل وقتی کارکنوں کے علاوہ محدود مدت کے معاہدوں پر کام کرنے والے ایک ہزار ملازمین بھی فارغ کر دیے جائیں گے۔ جو ملازمین اپنے روزگار سے محروم ہو جائیں گے، ان میں سے بیشتر ہندوستان، امریکہ اور کینیڈا میں اس ادارے کے لیے کام کرتے ہیں۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ جن افراد کو ملازمت سے نکالا جائے گا، ان میں بیشتر دفتری اور انتظامی امور سے وابستہ ہیں جبکہ فیکٹریوں میں کام کرنے والے ملازمین پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
کمپنی کے سی ای او جم فارلی نے ملازمین کو ارسال کردہ ای میل میں کہا کہ جن کارکنوں کو فارغ کیا جائے گا، کمپنی انہیں مناسب معاوضہ دے گی اور نئی ملازمتیں تلاش کرنے میں ان کی مدد بھی کرے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ فورڈ الیکٹرک گاڑیوں کے نئے دور میں اپنے لیے قائدانہ کردار چاہتی ہے۔فورڈ نے گزشتہ برس ہی ہندوستان میں ملازمین کو فارغ کرنا شروع کردیا تھافورڈ نے گزشتہ برس ہی ہندوستان میں ملازمین کو فارغ کرنا شروع کردیا تھا-امریکی ریاست انڈیانا کے ریپبلکن گورنر نے آج سے تائیوان کا اپنا دورہ شروع کیا ہے اور خود مختار جزیرے کی صدر سے ملاقات کی ہے۔ اسپیکر نینسی پیلوسی کے ایک اعلیٰ سطحی دورے پر تنازعے اور کشیدگی کے بعد ان کا یہ دورہ ہو رہا ہے۔امریکی ریاست انڈیانا کے ریپبلکن گورنر ایرک ہولکمب نے پیر سے تائیوان کا چار روزہ دورہ شروع کیا ہے۔ صبح پہنچتے ہی انہوں نے تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں بتایا کہ امریکہ اور تائیوان سیکورٹی اور اقتصادی