نئی دہلی ؍ممبئی(پریس ریلیز)آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدر شبیر احمد انصاری نے ضلع ستارہ مہاراشٹر میں منعقد ایک عظیم الشان مسلم او بی سی پروگرام میں نوجوان رہنما غفران احمد کی موجودگی میںنثار ملا کو صدراور منشی سید کو مغربی مہاراشٹر ڈویژن کے نائب صدر کے طور پر تقرری نامہ پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم او بی سی آرگنائزیشن کا بظاہر تو پورے ملک میں شاخیں موجود ہیں اس کے علاوہ اسے مزید توسیع دیتے ہوئے ضلعی اور علاقائی سطح پر فعال بنانے کے لیے ذمہ داران کا تقرر کیا جارہا ہے۔گزشتہ ماہ دہلی میں بھی صدر کا تقرر عمل آچکا ہے اور وہاں بھی یہ آرگنائزیشن فعال کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی سطح پر کام کرنے کے لیے علاقائی ذمہ دار کاہونا ضروری ہے تاکہ مقامی سطح پر او بی سی کے جو روز مرہ کا مسائل ہیں وہ با آسانی حل کئے جا سکیں۔
مسلم او بی سی برادری کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے یا جو مراعات انہیں دی گئیں ہیں اس کا انہیں علم نہیں ہے جس کی وجہ سے او بی سی کا کوٹہ خالی رہ جاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر ذمہ داران موجود ہوں جو او بی سی برادری کی رہنمائی کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری یہ تمام کوشش صرف اور صرف مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ہے تاکہ اس ترقی یافتہ دور میں مسلمان پیچھے نہ رہ جائیں ۔میں نے جو کام اپنے سر پر چالیس برسوں سے لی ہے یہ صرف رضائے الہٰی کی خاطر لی ہے ۔میرے اندر ایک جنون ہے کہ کسی طرح ہماری قوم کسی دوسری قوم سے پیچھے نہ رہ جائے۔زندگی کے ہر شعبہ میں ہماری قوم کی نمائندگی ہو اور مسلم او بی سی معاشی ،اقتصادی ،تعلیمی لحاظ سے قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے کام کریں۔آج مسلم او بی سی جس مقام پر ہیں میں انہیں اور اعلی مقام پر دیکھنا چاہتا ہوں ،میں ریاستی اور مرکزی سرکاروں سے مسلم او بی سی کے لیے وہ تمام مراعات حاصل کرنا چاہتا ہوں جو دستور نے انہیں عطا کئے ہیں ۔میں مسلم او بی سی کو آئی ایس اور آئی پی ایس کی سطح پر کامیاب ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں اسی لیے میری کوشش ہے کہ علاقائی سطح پر ہماری تنظیم کی شاخیں قائم ہو جائیں تاکہ طلبا و طالبات کی بہتر انداز میں رہنمائی ہو۔اس پروگرام میں علاقے کے سرکردہ شخصیات سمیت مسلم او بی سی کے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔