نئی دہلی( پریس رلیز) سبجیکٹ ایسوسیشن ، شعبہ عربی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام جامعہ کی جانب سے اینٹی ریگنگ ہفتہ کی مناسبت سے پوسٹر میکنگ اور ڈبیٹ کے مسابقوں کا انعقاد کیا گیا۔ پوسٹر میکنگ مسابقہ میں شعبہ عربی کے بی اے اور ایم اے کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور ریگنگ کے نقصانات کو مختلف زاویوں سے اپنے اپنے پوسٹرز میں ظاہر کیا۔ اس مسابقہ میں شہناز خاتون بی اے سال آخرنے پہلی پوزیشن جبکہ محمد عاطف اور محمد ابوبکر نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ اینٹی ریگنگ ہفتہ کے ضمن میں ”ایوان کا ماننا ہے کہ ریگنگ ایک غیر اخلاقی عمل ہے“ کے موضوع پر انٹر فیکلٹی ڈبیٹ کے مسابقہ کا شعبہ کی استاذہ ڈاکٹر ہیفاءشاکری کی صدارت میں انعقاد کیا گیا جس میں فیکلٹی آف ہیومنیٹیز اینڈ لینگویجیز کے مختلف شعبوں کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ اس مسابقہ میں حکم کے فرائض شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے استاذ ڈاکٹر محمد عمر فاروق، شعبہ عربی کے استاذ ڈاکٹر عظمت اللہ اور صدر جلسہ ڈاکٹر ہیفاءشاکری نے انجام دیئے اس مسابقہ میں محمد طلحہ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن جبکہ محمود عالم کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پروگرام کے آخر میں شعبہ¿ عربی کے استاذ ڈاکٹر اورنگ زیب اعظمی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ریگنگ کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور طلبہ وطالبات کو محنت اور لگن سے علم حاصل کرنے کی تلقین کی۔پروگرام کے آخر میں شعبہ عربی کے طالب علم محمد ریحان نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔