حیدرآباد :وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ انتخابات کو مقامی بمقابلہ غیر مقامی میں بدلنے تیار ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ’ میں مقامی ہوں ، کانگریس اور بی جے پی غیر مقامی ہیں ۔ وہ تلنگانہ سے سوتیلا سلوک کررہے ہیں ۔ یہ فیصلہ کریں آپ کس کو چاہتے ہیں ‘ ۔ کے سی آر کا احساس ہے کہ ’ میں مقامی ہوں ‘ اور فلاحی اقدامات سے ان کی پارٹی کیلئے اکثریت حاصل ہوگی اور یہ کانگریس اور بی جے پی کو شکست دینے طاقتور ہتھیار بن جائیگا ۔ بی آر ایس سربراہ امکان ہے کہ پیر کو نئے نعرہ میں مقامی ہوں کا اعلان کرینگے جب وہ انتخابی مقابلہ کے لیے 105 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کریں گے ۔ 105 تعداد کی وجہ یہ ہے کہ ان کا لکی نمبر 6 ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ کے سی آر نے 2018 کے انتخابات میں بھی پہلی فہرست میں 105 ناموں کا اعلان کیا تھا ۔