ہفتہ, جولائی 12, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

جلد اور آسان انصاف کے حصول کے لیے دار القضاء کا قیام ضروری: احمد ولی فیصل رحمانی

Hindustan Express by Hindustan Express
مئی 31, 2023
in خاص خبریں
0
جلد اور آسان انصاف کے حصول کے لیے دار القضاء کا قیام ضروری: احمد ولی فیصل رحمانی
0
SHARES
85
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھاگل پور: دار القضاء کا وجود اس سر زمین پر اللہ کی رحمت اور اسلامی نظام عدل کی بین علامت ہے۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم سب کا فریضہ ہے کہ ہم اللہ اور اس کے رسول کی اتباع کریں اور اگر ہمارے درمیان کوئی نزاع ہو جائے تو اس کو اللہ اور رسول کے احکام کے ذریعہ حل کرائیں، لہٰذا اللہ اور اس کے رسول کی اتباع کاایک اہم حصہ دار القضاء ہے، دار القضاء ایسی جگہ ہے، جہاں کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کے مطابق معاملات کا حل کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم سب کو چاہئے کہ اپنے عائلی معاملات دار القضاء کے ذریعہ حل کرائیں۔ یہ باتیں امیر شریعت بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مد ظلہ العالی نے 30مئی 2023 روز منگل کو مدرسہ سلیمانیہ سنہولہ ہاٹ، ضلع بھاگل پور میں دار القضاء امارت شرعیہ کے قیام کے موقع پر منعقد اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا نوجوان نسل کے اندر الحاد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحاد سے بچنے کے لیے اللہ پر یقین ضروری ہے، اس کے لیے قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے تمام لوگوں کو دعوت دی کہ قرآن سمجھ کر پڑھیں اوراپنے اندر قرآن فہمی کا ذوق پیدا کریں۔آپ نے دارا لقضاء کے قیام کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہ ۴/ کروڑ کیس ہندوستان کی عدالتوں میں پینڈنگ میں ہیں،جن میں روزانہ دو ہزار کیس کا اضافہ ہوتا ہے، بعض بعض ایسے معاملات سامنے آئے جہاں 24سال کے بعد طلاق کا معاملہ حل ہوا۔انصاف کا دیر سے ملنا بھی بے انصافی ہے، اس لیے جلد اور آسانی کے ساتھ انصاف کے حصول کے لیے دار القضاء کا قیام ضروری ہے، دار القضاء اور دنیوی کورٹ میں فرق ہے، وہاں دولت اور وقت کا خرچ ہے جو دارا لقضاء میں نہیں ہے، دارا لقضاء میں فیصلہ اللہ اور رسول کے حکم کے مطابق ہوتا ہے، اس لیے اس میں رحمت اور برکت ہے۔یہ صرف طلاق اور نکاح کے فیصلہ کے لیے نہیں ہے، بلکہ آپ کے ہر قسم کے شرعی اور سماجی مسائل کے حل کا مرکز ہے۔آپ نے نومنتخب قاضی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ امین و صادق بن کر کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی نصرت پیدا ہوگی۔

مولانا قاضی محمد انظار عالم قاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد حق کے ساتھ فیصلہ کرنا جملہ فرائض میں سے اہم اور ساری عبادتوں سے اشرف عبادت ہے، انبیاء اور رسولوں کی بعثت اسی لئے ہوئی اور خلفائے راشدین ہمیشہ اس کے ساتھ مشغول رہے۔ انصاف کا قیام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ تمام انبیاء کی عظیم سنت ہے، انصاف کو عام کرنے کا حکم تمام انبیاء کو دیا گیا، اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں تمام علاقوں میں قاضی مقرر کیے تاکہ انصاف عام ہو اور انسانیت کو روحانی سکون میسر ہو۔اس لیے امارت شرعیہ کا بھی جب 1921 میں قیام عمل میں آیاتو سب سے پہلے دارالقضاء قائم کیا گیا کیوں کہ نظام امارت شرعیہ کی بنیاد ہی حق وعدل پر رکھی گئی ہے، امارت شرعیہ کا شعبہئ دار القضاء یہاں کے پورے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کیوں کہ اس سے مظلوموں کو انصاف اور حق دار کو ان کا حق ملتا ہے اور ایک صالح اور پر امن معاشرہ کا وجود عمل میں آتا ہے۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالیں،اور اپنے معاملات بالخصوص نکاح، طلاق، خلع، وراثت و دیگر خاندانی و معاشرتی مسائل کا تصفیہ شریعت اسلامی کے مطابق کرائیں۔
مولانا مفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضی شریعت مرکزی دار القضاء نے امارت شرعیہ کی تاریخ پر روشنی ڈالی، امراء شریعت کی خدمات کو بیان کیا اور ان کی قربانیوں کو یاد دلایا، انہوں نے مختلف میدانوں میں امارت شرعیہ کے اکابر کی محنتوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا۔آپ نے اتحاد امت اور قرآن کریم پرعمل کے موضوع پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن ہر مشکل کی آخری دوا ہے، جن کے پاس قرآن جیسی نعمت ہوانہیں دوسروں کے سامنے کاسۂ گدائی لے کر جانے کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے دار القضاء کی اہمیت و ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہر قسم کے نزاعات کا حل دار القضاء سے کرائیں۔آپ نے تلک جہیز، شراب نوشی جیسی سماجی برائیوں کے سد باب پر بھی گفتگو کی۔

مولانا مفتی مجیب الرحمن قاسمی معاون قاضی شریعت دار القضا ء امارت شرعیہ نے تمہیدی خطاب میں امارت شرعیہ کی اہمیت وضرورت اور اس کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ مولانا محمد شاہد قاسمی قاضی شریعت دھنباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دار القضاء کے قیام کا مقصد معاشرہ میں انصاف کو عام کرنا اور انصاف کی راہ کو آسان بنانا ہے۔ انصاف جس قدر عام ہو گا، معاشرہ میں اسی قدر امن و سکون قائم ہو سکے گا، اس وقت مختلف جہتوں سے شریعت اسلامی کو داغدار کرنے اور نئی نسل کے ذہن ودماغ کو اپنے دین وشریعت سے بیزار کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ایسے حالات میں ہمیں نئے جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنے دین و شریعت پر عمل کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ مولانا افروز سلیمی معاون قاضی دارا لقضاء امارت شرعیہ جمشید پور نے دار القضاء کی توسیع میں امیر شریعت کی خدمات کا تذکرہ فرمایا۔اجلاس کا آغاز مولوی محمد خالد متعلم مدرسہ سلیمانیہ سنہولہ ہاٹ بھاگل پور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جب کہ مولانا محمد اسامہ قاسمی رکن شوریٰ مدرسہ سلیمانیہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کی نظامت کے فرائض مفتی خلیل احمد قاسمی استاذ مدرسہ اصلا ح المسلمین چمپا نگر نے حسن و خوبی کے ساتھ انجام دیے۔

Tags: آسان انصافاحمد ولی فیصلدار القضاء
ShareTweetSend
Previous Post

کاروان اردو قطر کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ

Next Post

اتر پردیش سے اب تک 16999 عازمین حج سعودی عرب روانہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ یکم مئی سے

اتر پردیش سے اب تک 16999 عازمین حج سعودی عرب روانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In