بدھ, جولائی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home فلسطین- اسرائیل جنگ

غزہ کے 76 زخمی اور 335 غیر ملکی مصرپہنچ گئے

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 3, 2023
in فلسطین- اسرائیل جنگ
0
غزہ کے 76 زخمی اور 335 غیر ملکی مصرپہنچ گئے
0
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امدادی سامان لے جانے والے سینکڑوں ٹرکوں کو اسرائیل نے شمالی سیناء کے قریب داخلہ سےروک دیا

نئی دہلی (یو این آئی/ ایجنسیاں) غزہ پٹی سے 76 زخمی فلسطینی اور 335 غیر ملکی بدھ کو مصر میں داخل ہوئے۔7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ مصر پہنچے ہیں۔منگل کو جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں تقریباً 50 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے تھے۔ ایک دن بعد بدھ کو اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ کیا۔پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق 76 زخمی فلسطینیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے مصر لایا گیا جب کہ 335 ​​غیر ملکی شہریوں کو چھ بسوں کے ذریعے یہاں لایا گیا۔ یہ اطلاع رفح میں مقیم ایک مصری اہلکار نے دی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کو بتایا کہ 400 امریکیوں اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں، جو انخلاء کی اپیل کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حماس کے کمانڈر ابراہیم بیاری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسی درمیان یہ بھی خبر ملی ہے کہ بین الاقوامی امدادی سامان لے جانے والے سینکڑوں ٹرک شمالی سیناء میں پھنسے ہوئے ہیں جو غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو اشد ضروری خوراک، کپڑے اور ادویات پہنچانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارۂ صحت) نے تباہ کن حالات سے خبردار کیا ہے۔منگل کے روز مصری وزیرِ اعظم مصطفیٰ مدبولی نے امدادی کارروائیوں کے جائزے کے لیے رفح گذرگاہ کا معائنہ کیا۔مدبولی نے کہا۔ "ہم اجتماعی سزا کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں جو غزہ کے شہریوں پر جاری ہے۔ تنازعات کے اس دور کے آغاز کے بعد سے صدر عبدالفتاح السیسی اور محکمۂ شہری امور سمیت ریاست کے تمام اداروں سے شروع کرتے ہوئے مصر انتھک محنت کر رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے۔”

شہری روزانہ کی بنیاد پر بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جن کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے درجنوں ٹرک رفح گذرگاہ کے مختصر افتتاح کے انتظار میں رکے ہوئے ہیں۔دریں اثناء اب تک کی صورتِ حال نے لوگوں کے ایمان کو دھچکا پہنچایا ہے۔ایک امدادی رضاکار ریم علی نے کہا، "ہم نے سوچا کہ یہ عمل تیز ہو جائے گا اور ہمیں غزہ تک امداد پہنچانے میں دو دن بھی نہیں لگیں گے۔ لیکن بہت کم پیش رفت کے ساتھ ہم یہاں 15 دنوں سے موجود ہیں۔ مصر کسی بھی کوشش سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔”

7 اکتوبر کو بحران شروع ہونے کے بعد سے صرف 250 امدادی ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ تعداد روزانہ اوسطاً 10 ٹرک ہے۔ مصر امداد کی اس سست رفتاری کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتا ہے۔رفح گذرگاہ کے لیے دو اطراف سے راستے ہیں۔ مصری جانب سے گذرنے والے تمام ٹرکوں کا اسرائیلی حکام غزہ تک پہنچنے سے پہلے معائنہ کرتے ہیں۔مصری اسٹیٹ انفارمیشن سروس کے چیئرمین دیا راشوان نے کہا۔ "جو چیز آپ کو (غزہ میں داخل ہونے سے) روک رہی ہے وہ مصری حکام نہیں ہیں۔ مصری حکومت اس وقت سرحد سے صرف ایک میٹر کے فاصلے پر کھڑی ہے۔ تاہم ہمیں (صحافیوں کے) تحفظ کے لیے قابض فوج سے کوئی ضمانت نہیں ملتی۔ جب آپ غزہ میں داخل ہوں گے تو کوئی بھی آپ کی حفاظت کو یقینی نہیں بنائے گا۔”منگل کے روز 60 ٹرک رفح کو عبور کرتے ہوئے غزہ پہنچنے میں کامیاب ہو سکے تھے جو کہ بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 500 ٹرک داخل ہوے چاہئیں۔

Tags: 335 غیر ملکی76 زخمیاسرائیلانخلاءٹرکحماسفلسطینمصر
ShareTweetSend
Previous Post

صنفی مساوات تمام مساوات کا نچوڑ ہے: نائب صدر

Next Post

محمد شامی نے پانچ وکٹیں لے کر شائقین کا دل جیت لیا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
محمد شامی نے پانچ وکٹیں لے کر شائقین کا دل جیت لیا

محمد شامی نے پانچ وکٹیں لے کر شائقین کا دل جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 9, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In