پیر, مارچ 30, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِادب جہانِ اردو

آکاش وانی دہلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن میں فوزیہ رباب مدعو

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 29, 2023
in جہانِ اردو
0
آکاش وانی دہلی کے سرو بھاشا کوی سمیلن میں فوزیہ رباب مدعو
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) ہندوستان کے نشریاتی ادارہ پرسار بھارتی ، آکاش وانی، دہلی کے زیر اہتمام 4 اور 5 جنوری 2024 کو رانچی آکاش وانی میں انعقاد پذیردنیا کے سب بڑے دو روزہ مشاعرے ‘سرو بھاشا کوی سمیلن 2024’ میں مشہور سیاحتی شہر گوا سے تعلق رکھنے والی مشہور شاعرہ فوزیہ رباب کو اردو زبان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس مشاعرے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شرکت کے لیے آئینِ ہند میں شامل بائیس زبانوں سے ایک ایک شاعر کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان شعرا و شاعرات کے کلام کا ہندوستانی حکومت کی جانب سے منظور شدہ 22 زبانوں میں ترجمے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔اس لحاظ سے یہ مشاعرہ دیگر مشاعروں سے مختلف اور منفرد نوعیت کا ہوتا ہے۔
فوزیہ رباب کو یہ دعوت نامہ پروگرام چیف منوہر سنگھ راوت کی جانب سے موصول ہوا ہے۔فوزیہ رباب کے مجموعۂ کلام ‘آنکھوں کے اس پار’ کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔وہ مشہور ادبی و ثقافتی اور اردو تعلیمی تنظیم ‘رباب فاؤنڈیشن’ کی بانی صدر ہیں اور اس تنظیم کے تحت آن لائن اردو لرننگ کلاسز، فوق ابتدائی اردو آموزش کلاسز، شاعری لرننگ کلاسز اور غالب کلاسز کا نظم کر رہی ہیں، جہاں سے ہندوستان، امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک کے سیکڑوں افراد نے ان کورسز سے استفادہ کیا ہے۔
فوزیہ رباب کو ہندوستان کے درجنوں مشاعروں کے علاوہ دوحہ قطر اور دیگر عالمی مشاعروں میں بھی بحیثیت شاعرہ مدعو کیا جا چکا ہے۔وہ ملک و بیرون ملک کے سیمناروں میں بحیثیت مقالہ نگار بھی شرکت کرچکی ہیں اور بیسیوں مؤقر رسائل و جرائد میں ان کے مقالات شائع بھی ہوچکے ہیں۔

Tags: بائیس زبانپرسار بھارتیرانچی آکاش وانیفوزیہ ربابنشریاتی ادارہ
ShareTweetSend
Previous Post

یوپی : امسال 13 ریپسٹوں کوملی سزائے موت، 291 مجرموں کو ملی عمر قید

Next Post

تلنگانہ اورآندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تلنگانہ اورآندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں

تلنگانہ اورآندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In