نئی دہلی(فرحان یحییٰ)حضرت نظام الدین علاقے میں واقع سندر نرسری جھگی بستی میں آج شام تقریبا 04:45 بجے اچانک آگ لگنے سے آدھا درجن جھگیاں خاکستر ہو گئی۔ محکمہ فائر کنٹرول روم کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ٹھیک 5:02 پر ملی جس کے فوری بعد جائے وقوعہ سے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور اہلکار کو روانہ کیا گیا۔ موقع حضرت نظام الدین کے پولیس اہلکار ، کیٹس کی ایمبولینس ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے افسران ، سول ڈیفنس کے والنٹیئر ، بی ایس آئی ایس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے لیکن تب تک تین ایل پی جی سلنڈر پچکے تھے اور آگ پھیل چکی تھی۔ خبر لکھے جانے تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں کھانا بنانے کا کام کیا جاتا ہے اور کھانا تیار ہونے کے بعد کسی دوسری جگہ لے جا کر بیچا جاتا ہے، اس دوران یہ آگ لگ گئی ۔ تھانہ حضرت نظام الدین میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔