اتوار, اگست 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں کانفرنس

جی- 20 چوٹی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 9, 2023
in کانفرنس
0
جی- 20 چوٹی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز
0
SHARES
19
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اس عالمی پلیٹ فارم پربھی مودی نے "سب کا ساتھ سب کا وکاس ” کا نعرہ دہرایا

نئی دہلی( یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کوجی- 20 ممالک کے 18 ویں دو روزہ سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے یہاں آئے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کا استقبال کیا اور کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامے میں دنیا کو ایک ساتھ اور صحیح سمت میں لے جانے کےلئے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا پریاس‘ کی سوچ اہم ہے۔
بھارت منڈپم میں جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے موجودہ عالمی ماحول میں ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس‘ کے منتر کو دہرایا اور کہا کہ ہندوستان میں یہ ’پیپلز جی- 20 ‘ بن گیا ہے۔ دنیا میں اعتماد کے فقدان کا بحران ہے اور سب کو مل کر اس بحران پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے صدیوں پرانے مسائل کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے اور 21ویں صدی کی جی- 20 کانفرنس پرانے چیلنجوں کے نئے حل تلاش کا مطالبہ کررہی ہے۔ یہ وقت ایک ساتھ چلنے کا ہے کیونکہ 21ویں صدی کا یہ وقت دنیا کو ایک نئی سمت دینے والا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’آج، جی- 20 کے صدر کے طور پر، ہندوستان دنیا سے عالمی اعتماد کی کمی کو اعتماد اور خود کفیلی میں بدلنے کی اپیل کرتاہے۔ یہ ہم سبھی کے لئے ایک سالت مل کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس‘ کے منتر کے ساتھ چیلنجوں سے نمٹنے کا وقت بن سکتا ہے۔ چاہے وہ چیلنجز شمال اور جنوب کے درمیان تقسیم کے ہں، مشرق اور مغرب کے درمیان فرق کے ہوں، خوراک اور ایندھن کا انتظام کے ہوں، دہشت گردی، سائبر سیکیورٹی، صحت، توانائی یا پانی کی حفاظت کے ہوں، ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے ان سب چیلنجوں کا ٹھوس حل تلاش کرنا ہو گا۔

سالانہ اجلاس کے موقع پر دارالحکومت نئی دہلی کو بین الاقوامی ایئرپورٹ سے شہر کے مرکز تک رنگ برنگے پودوں، فواروں، اسٹریٹ لائٹس، برقی قمقموں اور جی20 کے لوگوز کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
ذہن نشیں رہے کہ دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کا گروپ 1990 کی دہائی کے آخر میں ایشیائی مالیاتی بحران کے تناظر میں قائم کیا گیا تھا تاکہ اس قسم کے معاملات کا اجتماعی طور پر حل نکالا جائے۔ اب اس گروپ نے ہنگامی عالمی مسائل جیسے کہ خوراک، موسمیاتی تبدیلی اور 2021 میں یوکرین پر روسی حملے کے عالمی اثرات کو حل کرنے کے لیے ایک فورم کی شکل اختیار کر لی ہے۔گروپ کے ارکان میں 20 ممالک ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈیا، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکہ اور یورپی یونین شامل ہیں۔ہر سال گروپ کی قیادت ایک مختلف رکن کرتا ہے جو اس کی پالیسی میٹنگز اور اختتامی اجلاس کی میزبانی کرتا ہے۔ ہندوستان نے گزشتہ سال انڈونیشیا سے جی 20 کی صدارت سنبھالی تھی جسے وہ برازیل کے حوالے کردے گا۔ رواں سال کا جی20 سمٹ گروپ کا 18 واں اور میزبان کے طور پر ہندوستان کا پہلا اجلاس ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس اجلاس کی میزبانی کو ملک بھر میں نمایاں کیا جائے جس کی وجہ سے یہ اجلاس انڈیا کے عالمی طاقت بننے کے امیج کو اُجاگر کرنے کی مہم بن چکا ہے۔ بنگلور میں عوامی پالیسی مرکز تکشاشیلا انسٹی ٹیوشن کے ایک تحقیقی تجزیہ کار آدتیہ رام ناتھن نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہندوستان نے ماضی میں کسی دوسرے میزبان ملک کے مقابلے میں اس سربراہی اجلاس پر زیادہ توجہ دی ہے۔ اس کا مطلب واضح طور پر یہ ہے کہ تمام اہم ایونٹس زیادہ ہائی پروفائل ہیں اور ان سے انڈیا کے لیے اچھی پریس پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان کی چاند کے قطب جنوبی پر کامیاب لینڈنگ اور پچھلے ہفتے پہلے شمسی مشن کے آغاز کے فوراً بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس کتنا کامیاب ہو گا اس کا انحصار صرفہندوستان پر نہیں ہے۔آدتیہ رام ناتھن نے کہا کہ ’جی 20 آج چند سال پہلے سے زیادہ منقسم ہے۔ عالمی سیاست 2020 کے بعد سے تین عوامل کی وجہ سے ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہے: وبائی بیماری، روس-یوکرین جنگ، اور چین کے کئی ممالک کے ساتھ بگڑتے تعلقات۔‘
چین کے تعلقات نہ صرف امریکہ بلکہ ہندوستان کے ساتھ بھی کشیدہ ہیں اور گزشتہ تین برسوں سے ہمالیائی سرحد پر وقفے وقفے سے اس کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے بعد چینی صدر شی جن پنگ دوسرے سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ولادیمیر پوتن گزشتہ سال انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں بھی موجود نہیں تھے۔ یہ پہلا موقع ہو گا جب کسی چینی رہنما نے 2008 میں منعقد کیے گئے اجلاس کے بعد کسی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تاکشاشیلا انسٹی ٹیوشن میں چائنا سٹڈیز کی فیلو منوج کیولرامانی کہتی ہیں کہ’ایسا نہیں ہے کہ بیجنگ گروپ کی اہمیت کو نہیں سمجھتا تاہم وہ انڈیا کی گلوبل ساؤتھ کے رہنما کے طور پر توثیق ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا۔‘

Tags: افتتاحجی- 20 چوٹی کانفرنسسب کا ساتھ سب کا وکاس
ShareTweetSend
Previous Post

برطانوی وزیر اعظم نے دہلی میں خود کو "قابل فخر” ہندو بتایا

Next Post

محمد بن سلمان کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے دہلی آمد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
محمد بن سلمان کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے دہلی آمد

محمد بن سلمان کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے دہلی آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In