بدھ, ستمبر 17, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حکومت نے عوام کی دولت کو لوٹ کا ذریعہ بنادیا: کھڑگے

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 28, 2024
in خاص خبریں
0
کانگریسی  نظریہ کی حفاظت کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا:کھڑگے
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 28 اگست (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ جن اسکیموں کو حکومت کامیابی قرار دے رہی ہے وہ کانگریس حکومت کے دوران بنی تھیں لیکن مودی حکومت نے ان کے نام بدل کر اب ان ہی اسکیموں کو عوام کا پیسہ لوٹنے کا ذریعہ بنادیا ہے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے بینکوں کو لوگوں کی دولت لوٹنے کا ذریعہ بنادیا ہے اور کھاتوں میں کم از کم بیلنس نہ ہونے کے بہانے ہزاروں کھاتوں کو بند کرکے غریبوں کے پیسے کا غبن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے غریب جن دھن بینک کھاتہ داروں کو دھوکہ نہیں دیا ہے تو انہیں ان کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔

کانگریس صدر نے حکومت سے تین سوال پوچھے اور سوال کیا ‘کیا یہ سچ نہیں ہے کہ 10 کروڑ سے زیادہ جن دھن بینک اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 50 فیصد اکاؤنٹس خواتین کے ہیں۔ ان میں سے دسمبر 2023 تک 12,779 کروڑ روپے جمع تھے۔ 20 فیصد جن دھن کھاتوں کے بند کرانے کا ذمہ دار کون؟ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پچھلے 9 برسوں میں جن دھن کھاتوں میں اوسط بیلنس 5000 روپے سے کم ہے یعنی صرف 4,352 روپے ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کے درمیان اتنی رقم سے غریب کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟

پارلیمنٹ میں حکومت کے ایک جواب کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا "کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جنرل اکاؤنٹس اور جن دھن اکاؤنٹس کو ملا کر مودی حکومت نے 2018 سے 2024 تک کم از کم بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کم از کم 43,500 کروڑ روپے ، اضافی اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز، ایس ایم ایس چارجز پر ریکوری کرکے لوٹ مار کی گئی۔

کانگریس صدر نے کہا ‘آج کانگریس زیرقیادت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت کے نو فریلز اکاؤنٹس اسکیم کے نام بدلنے کی 10 ویں سالگرہ ہے جس کے تحت مارچ 2014 تک 24.3 کروڑ غریبوں کے لیے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے تھے۔ اس حقیقت کو سمجھیں کہ مودی حکومت آج کیا بگل بجا رہی ہے – 2005 میں کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے بینکوں کو ‘نو فرلز اکاؤنٹس’ کھولنے کی ہدایت دی اور 2010 میں ریزرو بینک نے بینکوں سے کہا کہ وہ 2010 سے 2013 تک مالیاتی شمولیت کا منصوبہ تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کو کہا۔ کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے 2011 میں مالیاتی شمولیت کا بڑا اقدام ‘سوابھیمان’ شروع کیا اور 2012 میں ‘نو فریل اکاؤنٹس’ کو سرکاری نام ملا – بنیادی بچت جمع اکاؤنٹ اور 2013 میں بینکوں کو مالیاتی شمولیت کے منصوبے کو 2016 تک بڑھا نے کی ہدایت دی ۔ جبکہ مودی حکومت نے اس کا نام بدل کر جن دھن یوجنا کر دیا ہے۔

مسٹر کھڑگے نے کہا "سال 2013 میں ہی کانگریس کی زیرقیادت یو پی اے حکومت نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اسکیم شروع کی اور 291 اضلاع میں ایل پی جی سبسڈی فراہم کرنے کے لیے اسے آدھار سے منسلک کیا۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں، جو اس وقت اپوزیشن میں تھیں، نے اس ‘پہل’ اسکیم کی مخالفت کی۔ مودی جی نے بھی آدھار کی مخالفت کی تھی۔ آج مودی جی انہی اسکیموں کو استعمال کرتے ہوئے اشتہارات میں مگن ہیں۔

Tags: بی جے پیحکومتسوالکانگریسملک ارجن کھڑگے
ShareTweetSend
Previous Post

درندوں کیلئے سزائے موت کا قانون لانے کا ممتا بنرجی کا اعلان

Next Post

ہند۔ چین سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے اجلاس

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہند۔ چین سرحدی تنازعہ  کے حل کیلئے اجلاس

ہند۔ چین سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے  قابل اعتراض تبصرہ

گری راج کا خاص طبقہ کیلئے قابل اعتراض تبصرہ

ستمبر 13, 2025
سوشیلا نے سنبھالی  نیپال میں اقتدار کی کمان

سوشیلا نے سنبھالی نیپال میں اقتدار کی کمان

ستمبر 13, 2025
ریڈ ٹیپ کے مختلف  ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ریڈ ٹیپ کے مختلف ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ستمبر 13, 2025
ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ہندوستانیوں کو امریکی ویزاکی تجدید میں مشکلات

ستمبر 9, 2025
اسرائیل میں بس  پر فائرنگ،7 افراد کی موت

اسرائیل میں بس پر فائرنگ،7 افراد کی موت

ستمبر 8, 2025
انصاف کے ساتھ ترقی زیادہ اہم: نتیش کمار

انتخابی تیاریوں میں نتیش ہوئے مصرف

ستمبر 8, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

پولیس نے میری گاڑی کا8لاکھ کا چالان کردیا:اکھلیش

ستمبر 5, 2025
درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

درگاہ حضرت بل میں زائرین کا احتجاج

ستمبر 5, 2025
جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

جامعہ ہمدرد فارمیسی کیٹیگری میں سرفہرست

ستمبر 5, 2025
دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

دہلی پولیس کے ایس آئی کا سروس پستول چوری

ستمبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In