ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

عظیم زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کا انتقال

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 28, 2023
in خاص خبریں
0
عظیم زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کا انتقال
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چنئی (یو این آئی) ملک میں سبز انقلاب کے بانی عظیم سائنسدان ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کا جمعرات کو تمل ناڈو کے چنئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 98 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بڑھاپے کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ عظیم زرعی سائنسدان کا طویل عرصے سے عمر سے متعلق بیماری کا علاج کیا جا رہا تھا۔ ان کے خاندان میں تین بیٹیاں ہیں۔ڈاکٹر سوامی ناتھن نے ملک میں دھان کی فصل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دھان کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔ اس اقدام کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے کسانوں کو کافی مدد ملی۔ انہوں نے اپنی مدت کارکے دوران کئی اہم عہدوں پر کام کیا۔ وہ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر(1961–1972)، آئی سی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور محکمہ زرعی تحقیق اور تعلیم کے سیکریٹری (1972–79)، وزارت زراعت کے پرنسپل سیکریٹری (1979–80) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر سوامی ناتھن کو 1987 میں پہلا فوڈ پرائز دیا گیا تھا۔ انہیں پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا۔

دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں سبز انقلاب کے بانی عظیم زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مودی نے ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر عظیم زرعی سائنسدان سوامی ناتھن کے انتقال پر لکھا، ’’ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا۔ ہماری ملکی تاریخ کے انتہائی نازک وقت میں، زراعت کے شعبے میں ان کے بے مثال کام نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بدل دیں اور ہمارے ملک کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا۔وزیر اعظم نے کہا، "زراعت میں ان کی انقلابی شراکت کے علاوہ، ڈاکٹر سوامی ناتھن اختراع کا پاور ہاؤس اور بہت سے لوگوں کے لیے مینٹور تھے۔ تحقیق اور مینٹورشپ کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی نے لاتعداد سائنسدانوں اور اختراعیوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔مسٹر مودی نے کہا، ’’میں ڈاکٹر سوامی ناتھن کے ساتھ اپنی بات چیت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ ہندوستان کی ترقی کو دیکھنے کا ان کا جذبہ مثالی تھا۔ ان کی زندگی اور کام آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت، اوم شانتی۔

Tags: انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھنزرعی سائنسدان
ShareTweetSend
Previous Post

بی جے پی کی غلط حکمرانی میں کوئی بھی محفوظ نہیں: پرینکا

Next Post

آگرہ : گنیش وسرجن کے دوران چھ نوجوان ڈوبے، تین کو بچا لیا گیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
آگرہ : گنیش وسرجن کے دوران چھ نوجوان ڈوبے، تین کو بچا لیا گیا

آگرہ : گنیش وسرجن کے دوران چھ نوجوان ڈوبے، تین کو بچا لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 14, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In