بھوپال/ نئی دہلی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاستی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی غلط حکمرانی قبائلیوں سے لے کر خواتین تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے محترمہ واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا،بھگوان مہاکال کے شہر میں ایک چھوٹی بچی کے ساتھ تشدد روح کوچونکا دینے والی ہے۔ تشددکے بعد وہ ڈھائی گھنٹے تک در در مدد کے لیے بھٹکتی رہی اور پھر سڑک پر بے ہوش ہو کر گر گئی لیکن مدد نہ مل سکی۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ کیا یہ مدھیہ پردیش کا لاء اینڈ آرڈر اور خواتین کی حفاظت ہے۔ بی جے پی کے 20 سالہ دور حکومت میں غلط حکمرانی میں لڑکیاں، خواتین، قبائلی اور دلت کوئی محفوظ نہیں ہے۔ لاڈلی بہنا کے نام پر انتخابی اعلانات کرنے کا کیا فائدہ ہے، اگر بچیوں کو تحفظ اور مددتک نہیں مل سکتی؟
وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے بھی اس معاملے میں مقامی باشندوں پر سوالیہ نشان لگائے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا، اجین معاملے کے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت ترین سزا ملنی چاہئے۔ جس علاقے سے یہ لڑکی گزری وہاں کے لوگوں کے لیے شرمناک بات ہے۔