ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

جمعیۃ علماء کے معمررہنما الحاج گلزار احمد اعظمی کا انتقال

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 20, 2023
in دیارِ ملت
0
جمعیۃ علماء کے معمررہنما الحاج گلزار احمد اعظمی کا انتقال
0
SHARES
21
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:جمعیۃ علماء ہند کے معمر رہنما، قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری، دہشت گردی کے الزام میں ماخوذ بے قصور ملزمان کے مسیحا، الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب نے آج صبح کو ساڑھے دس بجے مسینا اسپتال، بائیکلہ ،ممبئی میں آخری سانس لی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ، یہ خبر نہ صرف جمعیۃ علماء کے متعلقین پر بلکہ ملک کے تمام امن پسندوں پر بجلی بن کر گری۔الحاج گلزار احمد اعظمی ؒایک ہفتے سے مسینا اسپتال میں داخل تھے، وہ گزشتہ اتوار کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں پھسل کر گر پڑے، جس سے ان کے سر کے پچھلے حصے میں شدید چوٹ آئی، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں سر کا آپریشن بھی ہوا، لیکن موصوف ہوش میں نہیں آئے اور اسی حالت میں جان جاں آفریں کے حوالے کر دی۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے لئے دو مہینے کی مدت میں یہ دوہرا صدمہ ہے، 20 جون 2023 کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمیؒ نے وفات پائی تھی،اور آج 20؍اگست 2023 کو الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب بھی اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر حافظ مسعود احمدحسامی صاحب جو ایک ہفتہ پہلے ہی ناگپور سے ممبئی آگئے اور الحاج گلزار احمد اعظمی ؒکے اعزہ واقرباء کی تسلی اور دفتری نظام کی نگرانی میں لگ گئے، انھوں نے اس سانحہ کو صرف جمعیۃ علماء کا سانحہ نہیں بلکہ ملت کا حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت یتیمی کی کیفیت محسوس کر رہے ہیں۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکرٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے گلزار احمد اعظمی ؒ کے بچوں اور خاندان کے افراد کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف آپ کا غم نہیں ہے بلکہ ہم سب اس میں برابر کے شریک ہیں۔مفتی محمد اسماعیل قاسمی (رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے کہا کہ جمعیۃ ایک نڈر، بیباک اور فعال قائد سے محروم ہو گئی ہے۔مولانا محمد عارف عمری (رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے کہا کہ الحاج گلزار احمد اعظمی ؒ جو ذمہ داریاں انجام دیتے تھے، بظاہر اس کا بدل کوئی نظر نہیں آرہا ہے، لیکن ہم اللہ کی ذات سے مایوس نہیں ہیں۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کو جیسے ہی اس سانحہ کی اطلاع ملی، صدر محترم جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید معصوم ثاقب صاحب کو ممبئی پہونچنے اور جنازہ و تدفین میں شریک ہونے کی تاکید فرمائی ۔آج رات کو ساڑھے نو بجے گلزار احمد اعظمی ؒ کے مکان کے پاس پیرو لین پٹھان واڑی،ممبئی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور مرین لائنس قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔

Tags: جمعیۃ علماءقانونی امداد کمیٹیگلزار احمد اعظمی
ShareTweetSend
Previous Post

عرس مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی کی مناسبت سے پروگرام

Next Post

قیوم پردھان ایس پی کےا قلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری مقرر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
قیوم پردھان ایس پی کےا قلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری مقرر

قیوم پردھان ایس پی کےا قلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In