گنگٹوک (یو این آئی) ایک المناک حادثے میں 16 ہندوستانی فوج کے جوان جمعہ کو اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کی گاڑی شمالی سکم کے جیما میں گہری کھائی میں گر گئی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں تین جونیئر افسر اور 13 جوان ہیں۔ حادثے میں چار دیگر زخمی بھی ہوئے۔
I join the nation in mourning the demise of 16 Bir Jawans, who attained martyrdom due to a road accident at Zema, in North Sikkim.
— Raju Bista (@RajuBistaBJP) December 23, 2022
Indian Army has immediately launched the rescue operations, and many injured jawans have been airlifted for medical treatment. pic.twitter.com/CGfHMPtRhu
زخمی جوانوں کو ہوائی جہاز سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ٹرک کو حادثہ پیش آیا وہ تین گاڑیوں کے قافلے کا حصہ تھا جو صبح چٹن سے تھنگو کے لیے روانہ ہوا تھا۔ اس دوران گاڑی 9324 فٹ کی بلندی پر واقع جیما میں ایک تنگ موڑ سے گزرتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ "ہندوستانی فوج غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔”