منگل, مارچ 31, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

حزب اللہ کااسرائیل میں فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 6, 2024
in اخبارجہاں
0
حزب اللہ کااسرائیل میں فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ
0
SHARES
41
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بیروت: لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے ڈرون طیاروں کے ذریعے شمالی اسرائیل میں واقع چھاؤنی "ایلیت” میں نائنٹی فرسٹ (91) ڈویژن کی کمان کو نشانہ بنایا ہے۔حزب اللہ کی جانب سے پیر کی صبح جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ڈرون طیاروں کے ذریعے ہونے والے اس حملے میں متعدد فوجی اہل کار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں”۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنان کی سمت سے آنے والا ایک ڈرون طیارہ شمالی اسرائیل کے علاقے "ايليت حشار” میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ اس سے قبل اس ڈرون نے وہاں ایک فوجی اڈے کو نقصان پہنچایا تھا۔ حملے میں دو اسرائیلی فوجی اہل کار زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق شمالی اسرائیل میں کریات شمونہ اور کئی دیگر قصبوں میں ڈرون طیاروں کی دراندازی کے اندیشے کے سبب خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔ اسی طرح اسرائیلی فوج نے بتایا کہ شمالی اسرائیل میں ایک علاقے (ايليت حشار) میں یہ سائرن بجائے گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اتوار کی شام بتایا تھا کہ اسرائیلی قیادت نے اپنی حلیفوں کے ساتھ رابطے کیے ہیں تا کہ ایران کے کسی بھی حملے کو روکنے کی کارروائی میں ان حلیفوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔بدھ کے روز ایرانی دار الحکومت تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس سے ایک روز پہلے بیروت میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا ایک سینئر عسکری کمانڈر فؤاس شکر مارا گیا تھا۔

ایران اور حماس نے اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کرنے کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے انتقام کی دھمکی بھی دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے نہ ہنیہ کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کی ہے اور نہ اس کی تردید کی۔اسرائیلی چینل 13 کے مطابق حزب اللہ اسرائیل میں حملے کے لیے ہدف تلاش کر رہی ہے تاہم وہ اس ٹکراؤ کو وسیع جنگ میں تبدیل کرنے کی خواہاں نہیں ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس میں ایک ذمے دار نے اتوار کے روز بیان میں بتایا کہ امریکا مشرق وسطی میں مزید فوج تعینات کرے گا۔ یہ ایک دفاعی اقدام ہو گا جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو ٹھنڈا کرنا ہے۔

Tags: "ایلیت"اسرائیلی میڈیاحزب اللہڈرونسائرنشمالی اسرائیللبنانی ملیشیا
ShareTweetSend
Previous Post

بنگلہ دیش میں مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے توڑ دیے

Next Post

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے اقتدار کا سورج غروب

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بنگلہ دیش میں اگلے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے: حسینہ

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے اقتدار کا سورج غروب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In