ہفتہ, اگست 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home Featured

پہلگام میں اٹیک کے بعد وادی میں ہائی الرٹ

منی سوئیزرلینڈ کے نام سے مشہور مقام پر حملہ کے بعدسرچ آپریشن شروع

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 22, 2025
in Featured
0
پہلگام میں اٹیک کے بعد وادی  میں ہائی الرٹ
0
SHARES
267
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر،22اپریل(یو این آئی) جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے قریب واقع بیسرن ویلی میں منگل کی سہ پہر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں دو غیر ملکی اور دو مقامی افراد بھی شامل ہیں جبکہ متعدد سیاح زخمی ہوئے ہیں۔عین شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی اور ان کا ہدف خاص طور پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سیاح تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ دہشت گردوں نے بیسرن ویلی میں دن کے تقریباً 1:30 بجے حملہ کیا۔ ایک سیاح پلوی نے بتایا کہ ان کے شوہر منجوناتھ راؤ جو کہ شیواموگہ (کرناٹک) سے تعلق رکھتے تھے، حملے میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پلوی کے مطابق حملہ آوروں نے ان کے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ان سے کہا، "تمہیں ماریں گے نہیں، جا کر مودی کو بتاؤ۔”

ایک زخمی خاتون سیاح، جو حملے میں بال بال بچ گئیں، نے کہا:’ہم بیسرن ویلی میں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے میرے شوہر سے ان کا نام دریافت کیا۔ جیسے ہی نام بتایا، اس نے گولی چلا دی۔ میرے شوہر کے سر میں گولی لگی۔ وہاں موجود سات دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔‘ایک اور عینی شاہد نے کہا:’ہم نے چیخ و پکار سنی، پھر یکدم گولیاں چلنے لگیں۔ بچے رو رہے تھے، خواتین بھاگ رہی تھیں۔ جو منظر دیکھا، وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے۔‘ایک سیاح نے بتایا:”جب حملہ ہوا تو ہم میں سے کچھ لوگوں نے فوراً پہاڑی سے نیچے بھاگنے کی کوشش کی۔ مقامی افراد نے ہمت دکھاتے ہوئے زخمیوں کو گھوڑوں پر بٹھایا اور فوری طور پر اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔”
ایک مقامی گائیڈ نے بتایا:”دہشت گرد قریبی جنگلات سے نمودار ہوئے۔ ان کے ہاتھوں میں خودکار ہتھیار تھے۔ وہ براہ راست سیاحوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔”ادھرحملے کی نوعیت کے پیش نظر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی سے سری نگر روانہ ہونے کا فیصلہ کیا اور فوراً وہاں سکیورٹی کے جائزے کے لیے اجلاس طلب کیا۔ اس سے پہلے امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب کے دورے کے دوران حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "اس انسانیت سوز عمل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وہ نہیں بچیں گے! ۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمارا عزم دہشت گردی کے خلاف مضبوط ہے اور یہ مزید مضبوط ہوگا۔‘جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔یہ کشمیر میں 2019 کے بعد کا پہلا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ اس سے قبل 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے خود کش حملے میں 40 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔مقامی حکام نے اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور پورے علاقے میں تلاشی کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔بیسرن، جو کہ ’منی سوئیزرلینڈ‘ کے نام سے مشہور ہے، سالانہ لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ یہاں سے تولیان جھیل تک ٹریکنگ بھی کی جاتی ہے اور یہ علاقہ خچروں یا پیدل ہی قابل رسائی ہے۔
زخمیوں کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی گئی جبکہ مقامی لوگوں نے بھی اپنے خچروں کے ذریعے زخمیوں کو نیچے پہلگام اسپتال پہنچایا۔ فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار نے فوری طور پر دہلی سے سری نگر کا رخ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔اس حملے کے بعد کشمیر کے مختلف حصوں، بالخصوص پہلگام، میں سناٹا چھا گیا ہے۔ سیاحوں نے خوف کے سبب علاقہ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ کرناٹک کے شیو موگا سے تعلق رکھنے والے تاجر منجوناتھ راؤ کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ سدارمیا نے تعزیت کا اظہار کیا اور ریاستی افسران کی ایک ٹیم کو کشمیر روانہ کیا۔کشمیر میں 2019 کے بعد پہلا بڑا دہشت گردانہ حملہ- یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے جو 2019 کے بعد کشمیر میں پیش آیا ہے۔سال2019میں مقامی خود کش بمبار عادل ڈار، جو کہ دہشت گرد تنظیم جیش سے تعلق رکھتا تھا، نے اپنے بارود سے بھری ہوئی ایک خود کش گاڑی کو سی آر پیا یف کی بس کے ساتھ ٹکرا دیا تھا جس کے نتیجے میں40سی آر پی ایف جوان جاں بحق ہو گئے تھے۔اس حملے کے بعد بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کی گئی تھی۔ایک دن بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کی تھی اور اس کے نتیجے میں ایک مختصر فضائی جنگ کا آغاز ہو گیا تھا۔ پلوامہ حملے نے بھارت اور پاکستان کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔
اس سے قبل جولائی 2017 میں جنوبی کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں امرناتھ یاترا پر جا رہے آٹھ یاتری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

Tags: پہلگامجموں و کشمیرجنوبی کشمیردہشت گردسیاحشمالی کمانغیر ملکیفوجکرناٹک
ShareTweetSend
Previous Post

اب جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگر میں تشدد

Next Post

نتیش کمار کے خلاف عوامی ناراضگی:طارق انور

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نتیش کمار کے خلاف عوامی ناراضگی:طارق انور

نتیش کمار کے خلاف عوامی ناراضگی:طارق انور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

تیجسوی یادو کی ضمانت منسوخی کیلئے سی بی آئی عدالت پہنچ گئی

تیجسوی یادو کیخلاف یوپی میں مقدمہ درج

اگست 23, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

ووٹ چوری کے دعویٰ کی جانچ کیلئے پی آئی ایل

اگست 21, 2025
بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

بہار کیلئے 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ!

اگست 23, 2025
مہیش بھٹ کا اصلی نام ’اسلم‘ ہے، کنگنا کا دعویٰ

منڈی سے کنگنا کی جیت پر اُٹھاسوال

اگست 12, 2025
وزیر اعظم کی ازبک صدر  سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم کی ازبک صدر سے فون پر بات چیت

اگست 12, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

آدھار کو شہریت کا ثبوت نہ ماننا درست: سپریم کورٹ

اگست 12, 2025
غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

غزہ میں خوراک کا بحران شدید تر ہوگیا

اگست 12, 2025
کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

کولگام میں تصادم،دو دہشت گرد ہلاک

اگست 2, 2025
وزیر تعلیم  نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

وزیر تعلیم نے کیا چناربک فیسٹیول کا فتتاح

اگست 2, 2025
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In