جمعرات, مئی 14, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

"ہندو قوم پرستی” دنیا کیلئے ایک نیا مسئلہ ۔۔۔۔ الجزیرہ میں شائع مضمون کاماحصل

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 27, 2022
in اخبارجہاں
0
"ہندو قوم پرستی” دنیا کیلئے ایک نیا مسئلہ ۔۔۔۔ الجزیرہ میں شائع مضمون کاماحصل
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): الجزیرہ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں "ہندو قوم پرستی” کو دنیا کے لیے ایک نیا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ اس میں وزیراعظم ہند نریندر مودی، بی جے پی اور وشو ہندو پریشد کو دنیا میں ہندو دائیں بازو کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ الجزیرہ نے برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ہونے والے حالیہ واقعے کی وجہ اسی کو مانا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوتوا کا فروغ، سیاسی فلسفہ بالکل نئے انداز میں سامنے آرہی ہے۔ اس کی جڑیں ہندوستانی شہروں کی گلیوں میں ہونے والے تشدد سے وابستہ ہیں۔
یہ مضمون سومدیپ سین نے لکھا ہے۔ سومدیپ ڈنمارک کی روسکلڈ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے لکھاہے کہ 17 ستمبر کو ایک نوجوان ہندو لیسٹر کی گلیوں میں جئے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے اگے بڑھتاہے۔ یہ اب ہندو قوم پرستوں کی جنگی آواز بن چکا ہے۔ مضمون میں اسے ہٹے کٹے ہندوؤں کی ایسی اندھی حب الوطنی سے تعبیرکیاگیاہے، جس کی توقع ہندو قوم پرست ہمیشہ سے کرتے رہے ہیں۔
مضمون میں مزید لکھا گیا ہے کہ برطانیہ میں ہندو قوم پرستی اور کنزرویٹو پارٹی کے اشتراک کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اس میں 2016 کے لندن کے میئر کے انتخابات کا بھی ذکر ہے۔ اس کے مطابق اس وقت کے کنزرویٹو امیدوار جیک گولڈ اسمتھ نے اپنی مسلم اپوزیشن لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کو شکست دینے کے لیے مسلم مخالف مہم چلائی تھی۔ صرف یہی نہیں، آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات تھیں کہ ہندو قوم پرست گروپوں نے 2019 کے برطانیہ کے عام انتخابات کے دوران کنزرویٹو امیدوار کے خلاف مہم چلائی تھی۔ اس کے پیچھے وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لیبر پارٹی کے امیدوار جیریمی کوربن نے کشمیر میں اس وقت کی کارروائی پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
سومدیپ نے مزید لکھا ہے کہ یہ اب صرف برطانیہ کا مسئلہ نہیں ہے۔ ہندو قوم پرستی کا مسئلہ اب عالمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ برطانیہ کی طرح امریکہ میں بھی ہندو قوم پرست دائیں بازو کے امیدواروں کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے 2016 کی مثال دی۔ ان کے مطابق اس وقت کے امریکی صدارتی انتخابات میں ہندو گروپوں نے ہندو امریکیوں کو ری پبلکن امیدوار کے لیے متحرک کیا تھا۔ آرٹیکل میں لکھا گیا ہے کہ 2015 میں ریپبلک ہندو کولیشن کے نام سے انڈین امریکن لابی کا آغاز کیا گیا تھا۔ سومدیپ کے مطابق، اسے شکاگو میں مقیم ایک بزنس مین شلبھ کمار نے شروع کیا تھا جس کے مودی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

Tags: الجزیرہنظریہہندو قوم پرستی
ShareTweetSend
Previous Post

کولگام میں تصادم، دوجنگجوؤں کو مارگرانے کا دعویٰ

Next Post

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کیلئے پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

ہنتا وائرس سےتین اموات کے بعد مچی کھلبلی

مئی 11, 2026
بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

بطور وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے سنبھالی تمل ناڈو کی کمان

مئی 11, 2026
پارٹی میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا:ممتا بنرجی

ممتا نے بی جے پی کیخلاف جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا

مئی 10, 2026
تمل ناڈو  کے  9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

تمل ناڈو کے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت

اپریل 6, 2026
چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

چنڈی گڑھ میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکہ

اپریل 1, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In