ہفتہ, جون 28, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں حادثہ

حیدرآباد :کیمیکل گودام کی چوتھی منزل میں لگی آگ،9افرادکی جل کرموت

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 13, 2023
in حادثہ
0
حیدرآباد :کیمیکل گودام کی چوتھی منزل میں لگی آگ،9افرادکی جل کرموت
0
SHARES
25
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حیدرآباد(یواین آئی)شہرحیدرآباد کے بازارگھاٹ علاقہ کے کیمیکل گودام کی چوتھی منزل میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی۔اس واقعہ میں اس منزل پر پھنس جانے والے 9افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے اوردیگر تین شدید طورپرجھلس گئے ۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی چارفائرانجن وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابوپانے کی کوششوں کاآغاز کردیا۔اس عمارت کی نچلی منزل پر گیاریج ہونے کے پیش نظر کاروں کی مرمت کے دوران یہ آگ لگی۔اسی مقام پر ڈیزل اور کیمیکل کے ڈرمس بھی رکھے ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں یہ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی چلی گئی۔اس آگ کو دیکھ کر متصل اپارٹمنٹ میں رہنے والے کافی خوفزدہ ہوگئے ۔ فائربریگیڈ کے عہدیداروں کی مدد سے سیڑھیوں کے ذریعہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے باہر نکل آئے ۔

At least 9 people died after a massive fire broke out in an apartment at #Bazarghat in Nampally ps limits in Hyderabad.
Fire spread from diesel drums in workshop at ground floor of the apartments. #Fireincident #Nampally #Hyderabad pic.twitter.com/5W7mUD7Xyf

— Journalist Salman Khan (@MOHDSAL77285017) November 13, 2023


اس آگ کی وجہ سے اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں موجود بائیکس اور کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے سے اپارٹمنٹ کے باہر رکھی گاڑیاں بھی جل گئیں۔ کیمیکل کا بڑا ذخیرہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی دھواں آس پاس کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گیا۔مقامی عوام کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) او راین ڈی آرایف کے عملہ کے ساتھ راحت کاموں میں مدد کی۔ایڈیشنل ڈی جی وکرم سنگھ مان نے تصدیق کی ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 9ہوگئی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اس خاندان پر غم کا پہاڑٹوٹ پڑا۔اس واقعہ میں جھلس جانے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق آگ کے نتیجہ میں اس اپارٹمنٹ میں رہنے والے کئی افراد نے سانس لینے میں دشواری محسوس کی جس کے بعد ان کو 25تا30ایمبولنس گاڑیوں کے ذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے کہاکہ ان افراد کی تعداد 21ہے ۔بعض افراد کو علاج کیلئے عثمانیہ اسپتال لے جایاگیاجہاں 8کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔فائرڈپارٹمنٹ کے ڈی جی نے کہاکہ فائبرمشینوں میں کمیکل آئیل کا استعمال کیاجارہا تھا۔20سے زائد ڈرمس میں یہ آئیل بھراہوا تھا۔ڈی سی پی سنٹرل زون وینکٹیشورلو نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ دم گھٹنے سے یہ اموات ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے لمبی سیڑھی کی مدد سے عمارت میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کا کام کیا۔
فائرڈپارٹمنٹ کے عہدیدار اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر بعض خاندان کرایہ سے مقیم ہیں۔دم گھنٹے سے بعض کی موت ہوئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت 58سالہ محمد اعظم، ان کی بیوی50سالہ ریحانہ سلطانہ،ان کی دختر 26سالہ فائزہ سمرین،35سالہ طہورہ فرحین،6سالہ طوبی،13سالہ طہورہ،66سالہ محمد ذاکر حسین،محمد اعظم کے فرزند 32سالہ حسیب الرحمن اورمحمد ذاکرحسین کی اہلیہ 55سالہ نکہت سلطانہ کے طورپر کی گئی ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع پاکر مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی گوداموں کے نتیجہ میں اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ریاستی حکومت باربارتوجہ دہانی کے باوجود ایسے گوداموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

Tags: آگاپارٹمنٹحیدرآبادکیمیکل گودامگریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن
ShareTweetSend
Previous Post

ٹی ایم سی کے مقامی لیڈرسیف الدین لشکر کے قتل کے بعد بوال

Next Post

بھوپال میں راہل گاندھی کا روڈ شو

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
بھوپال میں راہل گاندھی کا روڈ شو

بھوپال میں راہل گاندھی کا روڈ شو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In