نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پارٹی لیڈر آتشی کی گرفتاری کے بارے میں خدشہ ظاہر کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو اپوزیشن کے ہر لیڈر کو گرفتار گرفتار کیا جائے گا۔
دہلی حکومت کی وزیر آتشی کے عدالتی سمن کی وصولی پر مسٹر کیجریوال نے ‘X’ پر لکھا "میں نے پہلے کہا تھا کہ وہ اگلی بار آتشی کو گرفتار کریں گے۔ وہ اب ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ وہ مکمل تاناشاہ ہے، جو ایک ایک کرکےآپ کے تمام لیڈروں کو مکمل طور پر کمزور، غیر سنجیدہ اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رہا ہے۔ اگر مودی جی دوبارہ اقتدار میں آئے تو ہر اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر لیا جائے گا گا۔ آپ اہم نہیں، ہمارے پیارے ملک کو آمریت سے بچانا اہم ہے۔خیال ر ہے کہ ہتک عزت کے معاملے میں محترمہ آتشی کو عدالت سے سمن موصول ہونے پر مسٹر کیجریوال نے ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔