جمعہ, مارچ 6, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ کی جانب سے” افطارپارٹی”

Hindustan Express by Hindustan Express
اپریل 11, 2023
in بزم شمال
0
انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ کی جانب سے” افطارپارٹی”
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ: حکومت کی بہت سی ایسی فلاحی اسکیمیں ہیں جن سے عوام پوری طرح سے فائدہ نہیں اٹھا پاتی ہے، اس کی وجہ اسکیموں کے حصول کی پیچیدگی اور عوام میں اس سلسلہ میں بیداری کا نہ ہونا ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر اسکیموں سے لوگ نہ کے برابر ہی فائدہ اٹھا پاتے ہیں، نتیجہ میں کبھی کبھی ایسی فلاحی اسکیموں کو حکومتی سطح پر بند کر دیا جاتا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونی اینڈ اپلفٹمنٹ (اشو) ٹرسٹیز کی ایک میٹنگ میں حکومت کی ایسی فلاحی اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں یہ طے پایا گیا کہ جو بھی فلاحی منصوبے ہیں ان کے حصول کے اصول و ضوابط سے پوری واقفیت حاصل کر کے ریاست کے مختلف شہروں میں موجود سماجی کارکنوں اور تنظیموں کو معلومات فراہم کی جائے تاکہ وہ تنظیمیں اور افراد اپنے اپنے مقام پر حکومتی فلاحی اسکیموں کو نافذ کرانے میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر سکیں۔
میٹنگ میں خاص طور پر وزیر اعظم جن وکاس یوجنا کے تحت ریاست کے آٹھ مسلم اکثریتی اضلاع، سون بھدر، سدھارتھ نگر، شراوستی،فتح پور، چترکوٹ، چندولی،بلرامپور اور بہرائچ میں اسکول، آئی ٹی آئی، لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹل، اسپتال اور بہت سے عوامی فلاحی کاموں سے واقف کرایا گیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت اتر پردیش کا دستکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کیا گیا ”ایک ضلع، ایک صنعت” (او ڈی او پی) پروگرام کے تحت سبھی اضلاع کے دستکاروں تک اس پروگرام کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اتر پردیش میں یونانی پیتھی کو حکومتی سطح پر پورے ملک میں ایک اہم شناخت حاصل ہے اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
میٹنگ کی صدارت انیس انصاری نے کی اور بانی و سکریٹری محمد خالد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ میٹنگ کے بعد اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اشو ٹرسٹیز کے علاوہ شہر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں مولانا خالد رشید فرنگی محلی (سرپرست اشو)، طارق صدیقی (وائس چیئرمین اشو)، ڈاکٹر آفتاب ہاشمی، ڈاکٹر معید احمد، ڈاکٹر الطاف الرحمان، آفتاب خان، سید محمد شعیب، ڈاکٹر سید محمد ارشد، ڈاکٹر راشد اقبال، عزمہ راشد، عزیز حیدر، ایڈوکیٹ محمد راشد، محسن صدیقی، حافظ سید محمد وصی وغیرہ موجود تھے۔

Tags: افطارپارٹیانسٹی ٹیوٹ فار سوشل ہارمونیلکھنؤ
ShareTweetSend
Previous Post

اساتذہ کو سرکاری ملازمین کا درجہ دینے کی پہل انقلابی فیصلہ : شکیل خان

Next Post

دہلی کے بنگالی مارکیٹ میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن پرچلا بلڈوزر

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
دہلی کے بنگالی مارکیٹ میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن پرچلا بلڈوزر

دہلی کے بنگالی مارکیٹ میں واقع مدرسہ تحفیظ القرآن پرچلا بلڈوزر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In