حیدرآباد:غیر قانونی طورپر حقہ سنٹر چلانے والے دو افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑا بازار گولکنڈہ میں ’’دی پان ہاؤز اینڈ مور‘‘ کے نام سے ایک دکان چلائی جارہی تھی جس میں غیر قانونی طور پر حقہ سنٹر بھی چلایا جارہا تھا ۔ سیاست نیوزکی خبرکے مطابق اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے حقہ سنٹر چلانے والے دو افراد مرزا ابراہیم بیگم اور محمد واجد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 60 ہزار مالیاتی حقہ کی اشیاء برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمین کو گولکنڈہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔