وزر دفاع کا نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور
نئی دہلی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے میں نئے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں فضائیہ کے کمانڈروں کی دو روزہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کے فوجی آپریشنز میں ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے فضائیہ کے کمانڈروں سے بھی کہا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر نظر رکھیں اور اس کا ہندوستان کے تناظر میں جائزہ لیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فضائی جنگی علاقے میں جنگ کے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں اور دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے ان کا تجزیہ کرنے اور ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فضائیہ سے کہا کہ وہ فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور ڈرون کے استعمال ایرو اسپیس کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے کہا۔فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے وزیر دفاع کو فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان بھی موجود تھے۔