پیر, نومبر 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

ہندوستان نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے شکست دی

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 20, 2023
in کھیل ایکسپریس
0
ہندوستان نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے شکست دی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈبلن (یو این آئی) ہندوستان روتوراج گائیکواڑ (43 گیندوں، 58 رنز) کی شاندار نصف کے بعد جسپریت بمراہ (15/2) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی۔بھارت نے آئرلینڈ کو 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 152 رنز ہی بنا سکی۔گائیکواڑ نے 43 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز بنائے جبکہ سنجو سیمسن (26 گیندوں، 40 رنز)، رنکو سنگھ (21 گیندوں، 38 رنز) اور شیوم دوبے (16 گیندوں، 22 رنز) نے بھی اہم کردار ادا کیا۔آئرلینڈ کے لیے اوپنر اینڈریو بالبرنی نے 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے لیکن ان کی کوشش میزبانوں کو فتح دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ کپتان بمراہ نے اپنی فٹنس اور فارم کا ثبوت دیتے ہوئے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پرشدھ کرشنا اور روی بشنوئی نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے تیز شروعات کی لیکن شاندار فیلڈنگ کی وجہ سے پاور پلے میں آئرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیسوال (11 گیندوں، 18 رنز) اسکوائر لیگ باؤنڈری پر کرٹس کیمفر کے ہاتھوں کیچ ہونے سے پہلے دو چوکے اور ایک چھکا مارتے ہوئے عمدہ انداز میں نظر آئے، جبکہ جارج ڈوکریل نے تلک ورما کا ایک مشکل کیچ لے کر انہیں پویلین واپس بھیج دیا۔بھارت کو ابتدائی دھچکا لگنے کے بعد گائیکواڈ اور سیمسن نے تیسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ گائیکواڑ نے آٹھویں اوور میں کریگ ینگ کی گیند پر دو چوکے لگائے جبکہ سیمسن نے بھی 11ویں اوور میں جوشوا لٹل کی گیند پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 18 رنز جوڑے۔ سیمسن اپنی نصف سنچری کی طرف گامزن تھے لیکن بنجامن وائٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 26 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔گائیکواڑ نے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی نصف سنچری چوکے کے ساتھ مکمل کی لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد بیری میکارتھی کا شکار ہو گئے۔ کریز پر قدم جمانے والے دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کے رن ریٹ کو نقصان پہنچا لیکن رنکو اور دوبے نے آخری دو اوورز میں 42 رنز جوڑ کر اسے پورا کیا۔ہندوستان کی جانب سے پہلی بار بیٹنگ کے لیے آنے والے رنکو نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے، جب کہ دوبے 16 گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بلبرنی نے دوسرے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ کی گیند پر دو چوکے لگا کر اننگز کا شاندار آغاز کیا، لیکن دوسرے سرے سے وکٹیں گرتی رہیں۔پرشدھ کرشنا نے پال اسٹرلنگ اور لورکن ٹکر کو دوسرے اوور میں صفر پر پویلین بھیج دیا جبکہ روی بشنوئی نے پاور پلے کے آخری اوور میں ہیری ٹییکٹر کو بولڈ کیا۔ کرٹس کیمفر کریز پر 17 گیندیں گزاریں لیکن اس دوران ایک چھکے کی مدد سے صرف 18 رنز ہی بنا سکے۔
آئرلینڈ 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز ہی بنا سکی اور اپنی اننگز کو تیز کرنے کی ذمہ داری بلبرنی پر پڑی۔ بلبرنی نے یہاں اہم کردار ادا کرتے ہوئے جارج ڈوکریل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 30 گیندوں پر 52 رنز کی شراکت داری کی۔
جب آئرلینڈ کو 31 گیندوں پر 71 رنز درکار تھے، میزبان ٹیم کو ڈوکریل (11 گیندوں، 13 رنز) کے رن آؤٹ سے بڑا دھچکا لگا۔ بلبرنی نے 16ویں اوور میں ارشدیپ کو چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے پر آئرلینڈ کی امیدیں تقریباً ختم ہو گئیں۔ مارک ایڈیئر نے آخری اوور میں کچھ بڑے شاٹس لگا کر ہجوم کو محظوظ کیا لیکن وہ صرف شکست کے مارجن کو کم کر سکے۔ بمراہ نے آخری اوور میڈن پھینکتے ہوئے اڈیر (15 گیندوں، 23 رن) کا وکٹ لیا اور ہندوستان کو 33 رنز سے فتح دلائی۔
بھارت اور آئرلینڈ اب بدھ کو تیسرے ٹی۔ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

Tags: آئرلینڈٹی 20ہندوستان
ShareTweetSend
Previous Post

یو پی کے سیتا پورمیں بزرگ مسلم جوڑے کا پیٹ پیٹ کر قتل

Next Post

اپوزیشن کے اتحاد سے مرکز میں بیٹھے لوگوں کے چھوٹ رہے ہیں پسینے : للن

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اپوزیشن کے اتحاد سے مرکز میں بیٹھے لوگوں کے چھوٹ رہے ہیں پسینے : للن

اپوزیشن کے اتحاد سے مرکز میں بیٹھے لوگوں کے چھوٹ رہے ہیں پسینے : للن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In