تین گولڈ سمیت 18 تمغے انڈیا کی جھولی میں، کل تمغوں کی تعداد 82 ہو گئی
ہانگژو(یو این آئی) چین میں جاری چوتھے ایشین پیرا گیمز میں ہندوستان نے جمعرات کو مختلف مقابلوں میں تین طلائی تمغوں سمیت 18 تمغے جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کھیلوں میں ہندوستان کے کل تمغوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جس میں 18 سونے کے تمغے بھی شامل ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
ہندوستان نے اس سے قبل جکارتہ 2018 ایشین پیرا گیمز میں 72 تمغے جیتے تھے۔
آج یہاں ہوئے مقابلوں میں میں سچن کھلاری نے مردوں کے شاٹ پٹ-ایف46 میں 16.03 کے زبردست تھرو کے ساتھ ریکارڈ بناتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا، جب کہ روہت نے اپنی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14.56 کے تھرو کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔وہیں ایک اور میچ میں پیرا ایتھلیٹ نارائن نے مردوں کی 100 میٹر ٹی-35 ریس میں 14.37 کے وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ ایشین پیرا گیمز 2022 میں یہ ان کا دوسرا تمغہ ہے۔سکانت کدم نے اپنی عمدہ کارکردگی کے ساتھ مردوں کے بیڈمنٹن سنگلز ایس ایل-4 میں کانسے کا تمغہ جیتا۔شریانش ترویدی نے مردوں کی 100 میٹر ٹی-37 دوڑ میں 12.24 سیکنڈ کی شاندار ٹائمنگ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ شریانش نے ان کھیلوں میں اپنا دوسرا تمغہ جیتا ہے۔سدھارتھ بابو نے مکسڈ 50 میٹر رائفلز پروون ایس ایچ-1 ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ منیشا رامداس نے بیڈمنٹن ویمنز سنگلز ایس یو 5 ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ نتیا سری سیون نے بیڈمنٹن خواتین کے سنگلزایس ایچ6 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ خواتین شاٹ پٹ ایف 34 مقابلے میں بھاگیہ شری مادھو راؤ جادھو نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ تیر اندازی مینز ڈبلز – ڈبلیو1 ایونٹ میں عادل محمد نذیر انصاری اور نوین دلال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے بیڈمنٹن سنگلز ایس ایل-4 مقابلے میں سوکانت کدم کو کانسہ کا تمغہ ملا۔ روہت ہڈا نے مردوں کے شاٹ پٹ-ایف46 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔